تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد اول۔ 1934 تا 1939) — Page 369
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد اول اقتباس از تقریر فرموده 23 اکتوبر 1936ء میرا کام یہ ہے کہ رہنمائی کرتا جاؤں جب تک جماعت یہ بات محسوس نہیں کرتی کہ نو جوانوں کا بے کار رہنا خطرناک ظلم ہے اتنا خطر ناک کہ اس سے بڑھ کر اولا د ر اور پھر قوم پر ظلم نہیں ہوسکتا۔میں نے کہا تھا کہ چاہے ایک پیسہ کی مزدوری ملے تو بھی کرو خواہ کوئی گریجوایٹ ہو جب تک اسے کوئی اور کام نہیں ملتا۔اب اس سے بھی آگے بڑھ کر یہ کہتا ہوں کہ اگر ایک پیسہ بھی نہ ملے تو بھی محنت مزدوری کرو کیونکہ بے کار رہنے کی نسبت یہ بھی تمہارے لئے ، تمہارے خاندان کے لئے اور تمہاری قوم کے لئے بابرکت ہوگا۔یاد رکھو! جب تک تم اپنی زندگی کے لمحات مفید بنانے کے لئے تیار نہیں ہوتے اس وقت تک غالب حیثیت سے رہنے کے بھی قابل نہیں بن سکتے۔غلبہ حاصل کرنے کے لئے کام کرنے بلکہ کام میں لذت محسوس کرنے کی ضرورت ہے۔اگر کسی کو کوئی کام نہیں ملتا تو وہ گھر سے نکل جائے اور وہ سڑکوں پر جھاڑ وہی دیتا پھرے مگر بے کار نہ رہے۔“ رپورٹ مجلس شوری منعقدہ 23 تا 25 اکتوبر 1936 ء ) 369