تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد اول۔ 1934 تا 1939) — Page 365
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد اول وو اقتباس از تقریر فرموده 12 اپریل 1936ء جلد سے جلد چندہ تحریک جدید ادا کیا جائے تقریر فرمود : 12 اپریل 1936، بر موقع مجلس شوری مالی دقت کو دور کرنے کے لئے دوست اس طرح بھی امداد کر سکتے ہیں کہ چندہ تحریک جدید میں جو سستی نظر آتی ہے اسے چستی سے بدل دیں۔اگر کافی رقم آگئی تو اخراجات سے جوز ائد ہوگا اسے سلسلہ کی جائیداد کے قیام پر لگا دیا جائے گا۔پس احباب کو کوشش کرنی چاہئے کہ جلد سے جلد تحریک جدید کا چندہ ادا ہو، اس کی ادائیگی سال کے آخر تک نہ رہنی چاہئے ، اس کا بقایا ایسا ہی شرمناک ہے جیسی کہ ناک کٹ جائے کیونکہ اس کے متعلق بار بار کہا گیا ہے کہ جس نے جس قد ر ادا کرنا ہو اسی قدر وعدہ لکھائے اور وعدہ لکھانے یا نہ لکھانے کا اسے اختیار ہے۔پس جن لوگوں نے اس قدر احتیاط کے بعد چندہ لکھوایا ہوا گر وہ ستی کریں تو انتہا درجہ کی غفلت پر یہ امر دلالت کرے گا۔پس دوست تحریک جدید کے چندے سب کے سب پورے کریں اور جلد سے جلد پورے کریں سوائے اشد مجبوری کے سال تک انتظار نہ کریں اور میں پھر ایک دفعہ کہہ دینا چاہتا ہوں کہ جس نے یوں ہی چند لکھوا دیا تھا اور وہ ادا نہیں کر سکتا وہ اب بھی اپنا نام کٹوادے ورنہ میں تو ایسے شخص کو منافق سمجھنے پر مجبور ہوں گا جس نے اپنی آزاد مرضی سے چندہ لکھوایا بغیر اس کے کہ اس پر کسی قسم کا جبر کیا گیا ہو اور پھر اپنے وعدہ کو پورا نہ کیا اور اپنے پیدا کرنے والے خدا سے دھو کہ کیا یا پھر اسے ثابت کرنا ہوگا کہ اس پر کوئی ایسی ناگہانی آفت گرمی کہ جس کی وجہ سے اس کے لئے چندہ ادا کرنا ناممکن ہو گیا مگر معمولی عذر اور ایسی مالی تنگی جو عام طور پر ہو ہی جایا کرتی ہے ہرگز کافی عذر تسلیم نہ ہوگا۔“ رپورٹ مجلس شوری منعقد 10 تا 12 اپریل 1936ء ) 365