تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد اول۔ 1934 تا 1939) — Page 203
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد اول تقریر فرمودہ 17 نومبر 1935ء لڑے بلکہ اس کا کام یہ ہوتا ہے کہ سپاہیوں کو لڑائے اس طرح مبلغ کا کام یہ ہے کہ جماعت کو تبلیغ کا کام کرنے کے لئے تیار کرے اور ان سے تبلیغ کا کام کرائے۔اس طرح خدا تعالیٰ کے فضل سے ہماری جماعت کی ترقی ہو سکتی ہے، پہلے سے کئی گنا زیادہ بڑھ سکتی ہے۔اسی طرح جماعت کی تربیت کی طرف مبلغین کو توجہ کرنی چاہئے ، جماعت کے بے کاروں کے متعلق تجاویز سوچنی چاہئیں ، بیاہ شادیوں کی مشکلات کو حل کرنے کیلئے جد و جہد کرنی چاہئے۔غرض جس طرح باپ کو اپنی اولاد کے متعلق ہر بات کا خیال ہوتا ہے اس طرح مبلغین کو جماعت سے متعلق ہر بات کا خیال ہونا چاہئے کیونکہ وہ جماعت کے لئے باپ یا بڑے بھائی کا درجہ رکھتے ہیں اور ہر نقص کو رفع کرنا ان کا کام ہے۔جب وہ یہ کام کریں گے تو لازمی طور پر جماعت کے لوگوں کے تعلقات ان کے ساتھ بڑھیں گے، ان سے خلوص اور تعاون بڑھے گا اور اس طرح وہ دیوار، جو حائل ہے اور جس کو دور کرنے کے لئے دونوں طرف سے تقریریں کی گئی ہیں، حائل نہیں رہے گی۔کیا ایک مولوی کا بیٹا جب ایم اے ہو جائے تو باپ کو اس سے محبت نہیں رہتی یا اگر کسی کا بیٹا عربی کی تعلیم حاصل کرلے تو اسے اپنے ماں باپ سے محبت نہیں رہتی ؟ در اصل نہ عربی صحبت کرنے سے روک دیتی ہے نہ انگریزی بلکہ آپس کے تعلقات کی کمی اور ایک دوسرے سے تعاون کی روح نہ ہونے کی وجہ سے دیوار حائل ہونے لگتی ہے۔اگر ہمارے انگریزی دان اور عربی دان مبلغین میں تعلقات بڑھیں اور وہ ایک دوسرے سے تعاون کریں تو اپنے آپ ہی متحد ہوتے چلے جائیں گے۔اللہ تعالیٰ دونوں جماعتوں ، انٹر کالجیٹ ایسوسی ایشن اور جامعہ والوں کو اخلاص اور تقویٰ عطا کرے اور ان میں قربانی کا صحیح جذبہ پیدا کرے اور صحیح طور پر اسلام کی خدمت کا موقع دے۔“ ( الفضل 21 نومبر 1935 ء ) 203