تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد اول۔ 1934 تا 1939) — Page 173
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد اول اقتباس از خطبه جمعه فرموده 8 نومبر 1935ء تحریک جدید کیلئے مزید قربانیوں کی ضرورت خطبہ جمعہ فرمودہ 8 نومبر 1935ء جب گزشتہ سال تم نے قربانیاں کیں اور تم نے دیکھ لیا کہ ابھی ان کا کوئی شاندار نتیجہ نہیں نکلا اور نہ لوگوں کے قلوب میں بہت بڑا تغیر ہوا ہے تو تمہارا فرض ہے کہ تم پہلے سے بھی زیادہ قربانیاں کرو اور اگر تم پچھلے سال سے زیادہ قربانی کرنے کیلئے تیار نہیں تو تم اپنے عمل سے یہ ثابت کرتے ہو کہ تم کسی بڑے انعام کے مستحق نہیں۔ابھی تک صرف چند غیر ممالک میں مبلغ بھیجے جاسکتے ہیں سٹریٹس سیٹلمنٹ میں مبلغ بھجوائے گئے ہیں، جاپان میں ایک مبلغ بھجوایا گیا ہے، چین میں بھجوایا گیا بلکہ چین میں تھوڑے دن ہوئے ایک اور مبلغ بھی روانہ کیا گیا ہے۔اسی طرح پانچ سات اور مبلغ غیر ممالک میں جانے والے ہیں پھر بھی ان مبلغین سے سلسلہ کا پیغام کہاں دنیا کے کناروں تک پہنچ سکتا ہے؟ سینکڑوں ممالک ابھی باقی ہیں جن میں ہم نے تبلیغ کرنی ہے۔پس ہما را کم سے کم فرض یہ ہے کہ ہم ہر ملک میں احمد یہ جماعت ایسے وقت میں قائم کر دیں جب حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے صحابہ زندہ ہیں تا وہ یہ کہہ سکیں کہ گو ہم نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو نہیں دیکھا مگر ان کے دیکھنے والوں کو تو دیکھ لیا۔" پس تیار ہو جاؤ اس بات کیلئے کہ تمہاری قربانیاں گزشتہ سال سے کم نہ ہوں بلکہ زیادہ ہوں۔میں نے تحریک جدید کے ماتحت جو سکیم بیان کی ہوئی ہے اس پر عمل کرو۔مجھے یقین ہے کہ اگر اس سکیم پر صحیح طور پر عمل کیا جائے تو دنیا کی کایا پلٹ سکتی ہے۔پس اس سکیم کو یاد کرو اور اس کے مضامین کو اپنے ذہنوں میں جماؤ اور لوگوں کو اس سے واقف و آگاہ کرو۔بہت سے ان پڑھ ہوتے ہیں جنہیں اس سکیم کے مضامین سے آگاہ کرنا ضروری ہوتا ہے۔پھر بہت سے غافل ہوتے ہیں انہیں جگانا اور ہوشیار کرنا بھی ضروری ہوتا ہے۔پس تم وہ سکیم ذہن نشین کرو اپنے محلہ والوں کے، ذہن نشین کرو اپنے دوستوں کے، ذہن نشین کرو ان پڑھوں کے اور ذہن نشین کردستوں کے۔اس کیلئے میں یکم دسمبر کی تاریخ مقرر کرتا ہوں اس دن اتوار ہے اور سرکاری ملازمین کو بھی چھٹی ہوگی۔پس یکم دسمبر کو ہر جگہ کی جماعتیں تحریک جدید کے متعلق جلسے منعقد کریں اور اس میں میرے ان پرانے خطبات کے مطالب سے جو میں تحریک جدید کے 173