تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد اول۔ 1934 تا 1939)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 146 of 779

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد اول۔ 1934 تا 1939) — Page 146

خطبہ جمعہ فرمودہ 11 جنوری 1935ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد اول کیا ہو گیا؟ کیا ہو گیا؟ مگر میں کہتا ہوں اب آنکھیں کھولو اور بیدار ہو کہ تمہارے گھر کو آگ لگنے والی ہے۔پریشانی کی حالت دور کرو اور سمجھنے کی کوشش کرو ان قربانیوں کو جو تمہارے سامنے پیش کی گئی ہیں اور سمجھنے کی کوشش کرو ان حالات کو جو آج کل تمہارے خلاف پیدا ہو رہے ہیں۔تب اور صرف تب تم میں ہمت پیدا ہوگی تمہیں صحیح قربانی کی بھی توفیق ملے گی اور تبھی اس کے صحیح نتائج بھی تمہارے لئے پیدا ہوں گے۔“ (مطبوعہ افضل 24 جنوری 1935ء ) 146