تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد اول۔ 1934 تا 1939)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 3 of 779

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد اول۔ 1934 تا 1939) — Page 3

تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد اول اقتباس از خطبه جمعه فرموده 119اکتوبر 1934ء حضرت موسیٰ علیہ السلام کی جماعت نے کیں یا حضرت عیسی علیہ السلام کے حواریوں نے کیس یا رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ نے کیں لیکن اب وقت آگیا ہے کہ ہم اس رنگ میں قربانی کریں جو بہت جلد نتیجہ خیز ہو کر ہمارے قدموں کو اُس بلندی تک پہنچا دے جس بلندی تک پہنچانے کے لئے حضرت مسیح موعود علیہ السلام دنیا میں مبعوث ہوئے۔میں اُمید کرتا ہوں کہ اگر آپ لوگوں میں سے بعض کو دُور دراز ملکوں میں بغیر ایک پیسہ لئے نکل جانے کا حکم دیا گیا تو آپ لوگ اس حکم کی تعمیل میں نکل کھڑے ہوں گے اگر بعض لوگوں سے ان کے کھانے، پینے اور پہننے میں تبدیلی کا مطالبہ کیا گیا تو اس مطالبہ کو پورا کریں گے اگر بعض لوگوں کے اوقات کو پورے طور پر سلسلہ کے کاموں کے لئے وقف کر دیا گیا تو وہ بغیر چون و چرا کئے اس پر رضامند ہو جائیں گے اور جو شخص ان مطالبات کو پورا نہیں کرے گاوہ ہم میں سے نہیں ہوگا بلکہ الگ کر دیا جائے گا۔“ مطبوع الفضل 23 اکتوبر 1934 ء ) 3