تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد اول۔ 1934 تا 1939)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 113 of 779

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد اول۔ 1934 تا 1939) — Page 113

زیک جدید - ایک الہی تحریک جلد اول اقتباس از تقریر فرموده 27 دسمبر 1934ء حالات حاضرہ کے متعلق جماعت احمدیہ کو اہم ہدایات تقریر فرمودہ 27 دسمبر 1934ء بر موقع جلسہ سالانہ میری ان تحریکوں کے متعلق جو میں نے پچھلے دنوں کی ہیں بعض دوستوں نے لکھا ہے: ہم تو امید کرتے تھے کہ آپ لاکھوں روپے اور لاکھوں والنٹیئرز مانگیں گے مگر آپ نے صرف ساڑھے ستائیس ہزار روپیہ مانگا اور چند آدمی مانگے ! میں معترف ہوں ان دوستوں کے اخلاص اور ایثار کا مگر میں یہ ماننے کے لئے تیار نہیں کہ وسعت خیال میں انہوں نے مجھے شکست دے دی ہے۔میں نے نہ ساڑھے ستائیس ہزار روپیہ مانگا ہے اور نہ چند آدمی مانگے ہیں بلکہ یہ تو ایسی ہی بات ہے جیسے رسول کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم صحابہ سے فرمایا کرتے تھے کہ فلاں مہمان کو کھانا کھلا دو۔آسمانی جماعتیں لاکھوں کروڑوں انسانوں سے نہیں جیتا کرتیں اور نہ لاکھوں کروڑوں روپوں سے جیتی ہیں بلکہ پوری چیز سے جیتی ہیں۔اگر جماعت کے سو آدمی ہوں اور سو ہی مل جائیں تو وہ جماعت کامیاب ہو جاتی ہے۔پس میر امطالبہ یہ ہے کہ جو کچھ مومنوں کے پاس ہے وہ مجھے دے دیں اور جتنے مومن ہیں وہ سب کے سب مجھے مل جائیں ، اگر ان کے پاس صرف دو روپے ہیں اور دو ہی مجھے مل جاتے ہیں تو میں کامیاب ہوں گا ، اگر ایک لاکھ کی جماعت ہے جن میں سے 99,999 منافق ہیں اور صرف ایک مومن ہے تو وہ جب میرے پاس آگیا کامیابی ہو جائے گی اور اگر اس مومن کے پاس صرف ایک دھیلا ہے اور وہ بھی کھوٹا مگر وہ لے آتا ہے تو فتح ہو جائے گی۔پس یہ کہنا ان کی غلطی ہے کہ وہ لاکھوں کی امید رکھتے تھے مگر میں نے صرف چند مانگے ہیں۔ہم تو یوم اور بعض یوم ہی جانتے ہیں۔میرا سوال نہ آج کے لئے ہے نہ کل کے لئے اور نہ پرسوں کے لئے ، نہ ہزاروں روپے کا ہے نہ لاکھوں کا نہ کروڑوں کا ، نہ ہزاروں انسانوں کے لئے ہے نہ کروڑوں کے لئے۔اگر کوئی بہت بڑا امیر احمدی ہو جاتا ہے اور ایک ارب روپیہ دیتا ہے جبکہ جماعت بحیثیت جماعت قربانی نہیں کرتی تو کیا اس سے احمدیت کامیاب ہو جائے گی ؟ نہیں۔اس کے مقابلہ میں اگر ایک غریب احمدی ہے اور وہ اپنے آپ کو قربانی کے لئے پیش کر دیتا ہے۔مثلاً اس کے پاس ایک ہی روپیہ ہے اور وہی دے دیتا ہے تو کامیابی حاصل ہو جائے گی۔پس میرا یہ مطالبہ ہے کہ ہر مومن اپنی جان 113