تلاوتِ قرآن مجید کی اہمیت اور برکات — Page 45
45 ہماری بڑائیاں اور ہماری خود پسندیاں ہمیں اصل تعلیم سے دور لے جارہی ہیں اور ہم میں تقویٰ نہیں ہے۔کیوں کہ قرآن کریم نے تو کہہ دیا ہے کہ اس میں متقیوں کے لئے ہدایت ہے۔اگر ہم قرآن کریم کے حکموں پر عمل نہیں کر رہے تو یہ ہماری غلطی ہے اور ہمارے لئے یہ فکر کی بات ہے۔اللہ تعالیٰ تو ہمیں اجر دینے کا وعدہ بھی کرتا ہے بشرطیکہ ہم اس کی تعلیم کے مطابق ہدایت پر قائم ہوں اور نیکیاں بجالانے والے ہوں جیسا کہ وہ فرماتا ہے۔{وَمَا يَفْعَلُوْا مِنْ خَيْرٍ فَلَنْ يُكْفَرُوْهُ وَاللَّهُ عَلِيمُ بِالْمُتَّقِينَ} (آل عمران : ۱۱۲ ) اور جو نیکی بھی کریں گے تو ہرگز ان سے اس کے بارے میں ناشکری کا سلوک نہیں کیا جائے گا اور اللہ متقیوں کو خوب جانتا ہے۔اللہ تعالیٰ ہمیں اپنے فضل سے تقویٰ پر قائم رہنے اور نیکیاں بجالانے کی توفیق عطا فرمائے۔اور ہم اسکے ہر اس انعام سے حصہ لینے والے ہوں جو اس کے نزدیک ہمارے لئے بہترین ہے“ وہ (خطبہ جمعہ فرمودہ 26 مارچ 2004ء بحوالہ خطبات مسرور جلد دوم صفحہ 221-220 ایڈیشن 2005 ، انڈیا) قرآن کریم کو رمضان سے ایک خاص تعلق ہے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے رمضان کے مہینہ میں تلاوت قرآن کریم کی اہمیت کو اجا گر کرتے ہوئے اپنے خطبہ جمعہ 4 ستمبر 2009ء میں فرمایا: رمضان کے مہینے کو قرآن کریم سے ایک خاص نسبت ہے جیسا کہ خود اللہ تعالیٰ نے اس آیت میں بیان فرما دیا کہ رمضان کے مہینے کے روزے یونہی مقرر نہیں کر دیئے گئے۔بلکہ اس مہینے میں قرآن کریم جیسی عظیم کتاب آنحضرت مصلی تم پر نازل ہوئی یا اس کا نزول ہونا شروع ہوا۔اور احادیث میں ذکر ملتا ہے کہ جبریل علیہ السلام ہر سال رمضان میں آنحضرت صلیا کہ تم پر