تلاوتِ قرآن مجید کی اہمیت اور برکات

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 25 of 115

تلاوتِ قرآن مجید کی اہمیت اور برکات — Page 25

25 کے، آپ کے آپس کے تعلق کی بہت اچھی طرح مثال پیش کی ہے کہ قرآن کریم اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم دو موتی ہیں جو ایک ہی سیپ سے اکٹھے نکلے ہیں۔قرآن کریم کی تعلیم کو جاننا چاہتے ہو تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی کو دیکھ لو۔اور اگر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں معلومات لینا چاہتے ہو، اگر یہ دیکھنا چاہتے ہو کہ آپ کے صبح و شام اور رات دن کس طرح گزرتے تھے، تو قرآن کریم کے تمام حکموں کو ، اوامر ونواہی کو پڑھ لو آپ کی سیرت سامنے آجائے گی۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں کہ: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی پاک اور مقدس زندگی کی اس سے بڑھ کر اور کیا دلیل ہو سکتی ہے کہ اللہ تعالیٰ نے آپ کو ہادی کامل اور پھر قیامت تک کے لئے اور اس پر کل دنیا کے لئے مقرر فرمایا۔مگر آپ کی زندگی کے کل واقعات ایک عملی تعلیمات کا مجموعہ ہیں۔جس طرح پر قرآن کریم اللہ تعالیٰ کی قولی کتاب ہے اور قانون قدرت اس کی فعلی کتاب ہے، اسی طرح پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی بھی ایک فعلی کتاب ہے جو گویا قرآن کریم کی شرح اور تفسیر ہے“۔( ملفوظات جلد 3 صفحہ 34 جدید ایڈیشن) آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا قرآن کریم سے عشق اور محبت آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا قرآن کریم سے عشق اور محبت۔اس کے احکامات پر عمل، اللہ تعالیٰ کی خشیت، اس بارے میں آپ کی سیرت ہمیں کیا بتاتی ہے؟ آپ کا قرآن کریم پڑھنے کے بارے میں کیا طریق تھا؟ اس بارے میں چند مثالیں احادیث سے پیش کرتا ہوں۔