آنحضرت ﷺ اور امنِ عالم

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page iii of 34

آنحضرت ﷺ اور امنِ عالم — Page iii

پیش لفظ مورخہ 21 اگست 2022 کو سیدنا حضرت امیر المؤمنین خلیفة المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے ایوانِ مسرور، اسلام آباد، ٹلفورڈ، یوکے میں جلسہ سالانہ جرمنی سے اختتامی خطاب ارشاد فرمایا جو MTA انٹر نیشنل سیٹیلائٹ کی وساطت سے براہِ راست نشر کیا گیا۔اس خطاب میں سیدنا حضور انور ایدہ اللہ تعالٰی نے دنیا کے موجودہ حالات کے تناظر میں حضرت رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی امنِ عالم کے بارہ میں پاکیزہ تعلیمات بیان فرمائیں۔احباب کے فائدہ کے لئے یہ خطبہ جمعہ انگریزی ترجمہ کے ساتھ شائع کیا جا رہا ہے تاکہ گھر کے اردو اور انگریزی دان دونوں اس سے فائدہ اٹھا سکیں۔احباب کو چاہیے کہ نہ صرف خود حضور ایدہ اللہ تعالی کے اس اہم خطاب سے استفادہ کریں بلکہ دوسروں کو بھی مطالعہ کی غرض سے دیں۔جون 2023 خاکسار شمس منیر الدین ایڈیشنل وکیل التصنيف