آنحضرت ﷺ اور امنِ عالم

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 20 of 34

آنحضرت ﷺ اور امنِ عالم — Page 20

آنحضرت صلی ا یم اور امن عالم اختتامی خطاب جلسہ سالانہ جرمنی 2022 ہم یہ دیکھیں گے کہ ساری دنیا پر اس کا کیا اثر ہے۔دنیا والے تو ہمیشہ اپنے فائدہ کے لیے دوسروں کے امن کو برباد کرتے رہتے ہیں لیکن جو یہ عقیدہ رکھتے ہیں کہ ایک بالا ہستی ہے تو وہ کبھی جرأت نہیں کریں گے کیونکہ انہیں پتہ ہے کہ اگر ہم نے ایسا کیا تو ایک بالا ہستی ہمیں کچل کر رکھ دے گی۔غرض کہ حقیقی امن اس وقت تک قائم نہیں ہو سکتا جب تک ایک بالا ہستی کو تسلیم نہ کیا جائے، جب تک اس کی محبت دل میں پیدا نہ ہو۔اور یہ عقیدہ کہ اللہ تعالی امن دینے والا ہے صرف اسلام نے ہی آنحضرت صلی اللہ عليه وسلم کے ذریعہ پیش کیا ہے۔اللہ تعالیٰ نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر جو تعلیم اتاری اس میں فرمایا کہ قَدْ جَاءَكُمْ مِنَ اللَّهِ نُوْرٌ وَكِتَبٌ مُّبِينٌ يَهْدِي بِهِ اللهُ مَنِ اتَّبَعَ رِضْوَانَهُ سُبُلَ السّلم (المائدة: 16-17)- يقيناً تمہارے پاس اللہ کی طرف سے ایک نور آ چکا ہے اور ایک روشن کتاب بھی۔اللہ اس کے ذریعہ انہیں جو اس کی رضا کی پیروی کریں سلامتی کی راہوں کی طرف ہدایت دیتا ہے۔پس اللہ تعالیٰ نے تو 20