خلفاء احمدیت کی تحریکات اور ان کے شیریں ثمرات — Page 596
596 گزارنا چاہئے تا کہ ہمیشہ اس کے انعامات کے وارث بنتے چلے جائیں۔اس لئے میں نے تقریبا دو سال ہوئے خطبہ جمعہ میں خلافت کی نئی صدی کے استقبال کے لئے دعاؤں اور بعض نفلی عبادتوں کے ساتھ داخل ہونے کی تحریک کی تھی جس میں تقریباً دس ماہ کا عرصہ رہ گیا ہے جب جماعت پر اللہ تعالیٰ کے اس انعام کو سو سال پورے ہو جائیں گے۔مجھے امید ہے کہ اس پر عمل بھی ہو رہا ہوگا۔آج میں ان دعاؤں سے متعلق یاد دہانی کرواتے ہوئے ہر احمدی سے کہتا ہوں کہ بقایا عر صے میں ایک توجہ کے ساتھ ان دعاؤں کو پڑھیں تا کہ جب ہم اگلی صدی میں اللہ تعالیٰ کے حضور عاجزی کرتے ہوئے داخل ہوں تو اللہ تعالیٰ کے احسانات اور انعامات سے پہلے سے بڑھ کر جماعت احمد یہ فیض پا رہی ہو اور اللہ تعالیٰ اپنے احسانات جماعت پر نازل فرما رہا ہو۔پس ہر احمدی پہلے سے بڑھ کر اپنی دعاؤں کے نذرانے اللہ تعالیٰ کے حضور پیش کرنے والا بن جائے۔ہر دعا جس کے پڑھنے کی تحریک کی گئی تھی اپنے اندر برکات سمیٹے ہوئے ہے اور خلافت کے (الفضل 29 دسمبر 2007ء) حوالے سے بھی اس کی بڑی اہمیت ہے۔☆