خلفاء احمدیت کی تحریکات اور ان کے شیریں ثمرات — Page 43
43 حضرت مصلح موعودؓ کی تربیتی تحریکات تعلق باللہ اور عبادات کی تحریک نماز مومن کی معراج ہے۔اس لئے حضرت مصلح موعود کی تمام ہدایات تعلق باللہ اور نمازوں کے گرد گھومتی ہیں۔حضرت مصلح موعودؓ نے 11 اگست 1955ء کو نو جوانان احمدیت کو یہ تحریک فرمائی: وہ تقویٰ اور عبادت پر خاص زور دیں اور اتنی عبادت کریں کہ آسمان کے دروازے ان پر کھل (الفضل 17 نومبر 1955ء) جائیں اور ان پر الہام نازل ہونا شروع ہو جائے۔ذکر الہی کی تحریک حضور نے 12 مئی 1944ء کو تحریک فرمائی کہ احمدی نمازیں سنوار کر اور با جماعت پڑھیں اور روزانہ کم از کم بارہ دفعہ تسبیح و تحمید اور درود شریف پڑھنے کا التزام کریں۔چنانچہ فرمایا:۔”رسول کریم علیہ فرماتے ہیں:۔كلمتان حبيبتان الى الرحمن خفيفتان على اللسان ثقيلتان في الميزان سبحان الله وبحمده سبحان الله العظيم فرماتے ہیں دو کلمے ایسے ہیں کہ رحمن کو بہت پیارے ہیں۔خفیفتان علی اللسان زبان پر بڑے ہلکے ہیں۔عالم ، جاہل عورت ، مرد ، بوڑھا، بچہ، ہر شخص ان کلمات کو آسانی سے ادا کر سکتا ہے۔جہاں رسول کریم ﷺ نے تسبیح و تحمید اور تکبیر کی طرف توجہ دلائی ہے۔وہاں تسبیحوں میں سے یہ تسبیح آپ نے بڑی اہم قرار دی ہے۔پس میں جماعت میں تحریک کرتا ہوں کہ ہر احمدی کم سے کم بارہ دفعہ دن میں یہ تسبیح روزانہ پڑھ لیا کرے۔وہ چاہے تو سوتے وقت پڑھ لے۔چاہے تو ظہر کے وقت پڑھ لے۔چاہے تو عصر کے وقت پڑھ لے۔چاہے تو مغرب کے وقت پڑھ لے۔چاہے تو عشاء کے وقت پڑھ لے۔چاہے تو فجر کے وقت پڑھ لے۔بہر حال ہر احمدی یہ عہد کرے کہ وہ روزانہ بارہ دفعہ سبحان الله وبحمده سبحان الله العظیم پڑھ لیا کرے گا۔اسی طرح دوسری چیز جو اسلام کی