خلفاء احمدیت کی تحریکات اور ان کے شیریں ثمرات

by Other Authors

Page 565 of 613

خلفاء احمدیت کی تحریکات اور ان کے شیریں ثمرات — Page 565

565 اب ہر سال اس آخری ادائیگی کے مطابق جو ان مجاہدین نے کی تھی سوائے ان کے جن کے ورثاء نے خود کھاتے جاری کروائے ہیں باقی جو کھاتے ہیں وہ ان کی آخری ادائیگی کے مطابق جاری کر دیئے گئے ہیں اور انشاء اللہ جاری رہیں گے اور یہ تسلسل قائم رہے گا۔(الفضل 23 فروری 2006ء) خطبہ جمعہ 9 نومبر 2007ء میں اسی حوالہ سے فرمایا:۔پھر میں نے دفتر اول کے مرحومین کی تحریک کی تھی ، جن کی کل تعداد 3 ہزار 7 سو 43 تھی اس میں سے بھی 3 ہزار 4 سو 44 مرحومین کے کھاتے جاری ہو گئے جو ان کے ورثاء نے کروائے اور 299 کھانہ جات کو مجموعی مد سے مرکز میں جو لوگوں نے مد جمع کروائی تھی۔اس میں سے دوبارہ جاری کیا گیا ہے۔تو اس لحاظ سے تمام دفتر اول کے مرحومین کے کھاتے جاری ہو چکے ہیں۔بچوں اور نو مبائعین کو شمولیت کی تحریک الفضل 27 دسمبر 2007 ء حضور نے خطبہ جمعہ 5 نومبر 2004ء میں فرمایا: حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام نے فرمایا کہ بچوں، کھلونوں وغیرہ پر خرچ کر دیتے ہیں تو دین کے لئے کیوں نہیں کئے جاتے۔تو اس وقت بھی جب بچوں پہ خرچ کر رہے ہوتے ہیں اگر بچوں کو سمجھایا جاوے اور کہا جائے کہ تمہیں بھی مالی قربانی کرنی چاہئے اور اس لئے کہ جماعت میں بچوں کے لئے بھی، جو نہیں کماتے ان کے لئے بھی ایک نظام ہے۔تحریک جدید ہے، وقف جدید ہے۔تو اس لحاظ سے بچوں کو بھی مالی قربانی کی عادت ڈالنے کے لئے ان تحریکوں میں حصہ لینا چاہئے۔اس کے لئے کہنا چاہئے ، اس کی تلقین کرنی چاہئے۔جب بھی بچوں کو کھانے پینے کے لئے یا کھیلنے کے لئے رقم دیں تو ساتھ یہ بھی کہیں کہ تم احمدی بچے ہو اور احمدی بچے کو اللہ تعالیٰ کی خاطر بھی اپنے جیب خرچ میں سے کچھ بچا کر اللہ کی خاطر، اللہ کی راہ میں دینا چاہئے۔اب عید آ رہی ہے۔بچوں کو عیدی بھی ملتی ہے تحفے بھی ملتے ہیں۔نقدی کی صورت میں بھی۔اس میں سے بھی بچوں کو کہیں کہ اپنا چندہ دیں۔اس سے پھر چندہ ادا کرنے کی اہمیت کا بھی احساس ہوتا ہے اور ذمہ داری کا بھی احساس ہوتا ہے۔بچہ پھر یہ سوچتا ہے اور بڑے ہو کر یہ سوچ پکی ہو جاتی ہے کہ