خلفاء احمدیت کی تحریکات اور ان کے شیریں ثمرات

by Other Authors

Page 554 of 613

خلفاء احمدیت کی تحریکات اور ان کے شیریں ثمرات — Page 554

554 گئے۔غانا میں ڈرلنگ اور جیو فیزیکل ٹیسٹنگ وغیرہ کے کام کئے اور بورکینا فاسو میں ہینڈ پمپس وغیرہ لگائے گئے جو پرانے بند ہو گئے تھے ان کو دوبارہ چالو حالت میں کیا گیا اور کچھ نئے بھی لگائے گئے۔کینیڈا کی انجینئر زعیم بھی اس میں شامل ہوئی تھی۔پھر ہالینڈ، سپین، سوئٹزر لینڈ، سویڈن، پرتگال، ناروے وغیرہ کی جماعت تعمیرات میں انہوں نے کافی کام کیا ہے۔اس کے علاوہ گیمبیا اور آئیوری کوسٹ کے پراجیکٹس میں بھی کام کیا قادیان کے بہشتی مقبرہ کے تعلق میں بھی کام کر رہے ہیں۔اسی طرح مینارہ اسیح کے محفوظ کرنے کے لئے بھی یہاں کے انجینئر زکام کر رہے ہیں۔(الفضل 4 /اگست 2006ء ) 2003ء میں ایران میں زلزلہ آیا اس موقع پر جماعت کو خدمت کی دعوت دیتے ہوئے حضور نے جلسہ سالانہ قادیان 2003ء کے اختتامی خطاب میں فرمایا:۔گذشتہ دنوں ایران میں خوفناک زلزلہ آیا بڑی تباہی پھیلی ہے۔۔۔ہمدردی کا تقاضا یہ ہے کہ ان کے لئے دعائیں بھی کی جائیں اور مالی مدد بھی مختلف ملکوں میں میرا خیال ہے ایسے طریقہ کا رائج ہوں جوان تک پہنچ سکیں بہر حال ہر ملک میں جو امراء ہیں وہ اپنے اپنے حالات کے مطابق جائزہ لے کر کوئی لائحہ عمل تجویز کریں اور ان۔۔۔آفت زدہ لوگوں کی خدمت کی کوشش کریں۔بدر 27 جنوری 2004 ء ص 2 سونامی کے متاثرین کے لئے ریلیف فنڈ کی تحریک مخلصين 26 دسمبر 2004 ء کو براعظم ایشیا کے جنوبی ممالک سماٹرا ، تھائی لینڈ، انڈونیشیا، ملائشیا، سری لنکا مالدیپ اور بھارت سمیت 2000 کلو میٹر سے بھی زائد رقبہ پر مشتمل خطہ میں ہولناک سمندری زلزلہ اور سونامی لہروں کی قیامت نے یکلخت دولاکھ سے بھی زائد انسانی جانوں کو نگل لیا۔انسانی ہمدردی کے ناطے امام جماعت احمدیہ سیدنا حضرت خلیفہ اسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے مخل جماعت احمدیہ عالمگیر کو بھی آفت زدگان کی امداد کے لئے زیادہ سے زیادہ ریلیف مہیا کرنے کی تلقین فرمائی اور اس کام کو فوری طور پر شروع کرنے کے لئے از راہ شفقت مرکزی فنڈ سے دس لاکھ روپے کی رقم مرحمت فرمائی۔جماعتی خدمات کا ذکر کرتے ہوئے حضور نے فرمایا :۔