خلفاء احمدیت کی تحریکات اور ان کے شیریں ثمرات — Page 547
547۔عموماً، اگر شامل ہونا چا ہیں تو حسب توفیق شامل ہو سکتے ہیں، جن کوتو فیق ہو، گنجائش ہو۔یہ طاہر ہارٹ انسٹیٹیوٹ کے لئے مالی قربانی کی تحریک ہے۔حضرت خلیفہ اسیح الرابع کی ربوہ میں خلافت رابعہ کے شروع میں یہ خواہش تھی کہ یہاں ایک ایسا ادارہ ہو جو اس علاقے میں دل کی بیماریوں کے علاج کے لئے سہولت میسر کر سکے۔اس دور میں کچھ بات چلی بھی تھی لیکن پھر اس پر عملدرآمد نہ ہو سکا۔بہر حال میرا خیال ہے کہ آخری دنوں میں حضور کی اس طرف دوبارہ توجہ ہوئی تھی لیکن خلافت خامسہ کے شروع میں اس پر کام شروع ہوا۔ایک ہمارے احمدی بھائی ہیں انہوں نے اپنے والدین کی طرف سے خرچ اٹھانے کی حامی بھری۔پھر امریکہ کے ایک احمدی ڈاکٹر بھی اس میں شامل ہوئے۔انہوں نے خواہش کی کہ میں بھی شامل ہونا چاہتا ہوں۔بہر حال نقشے وغیرہ بنائے گئے اور بڑی خوبصورت ایک چھ منزلہ عمارت تعمیر کی جارہی ہے جو اپنی تعمیر کے آخری مراحل میں ہے اور اس فیلڈ کے ڈاکٹر ماہرین کے مشوروں سے یہ سارا کام ہوا ہے۔وہ اس میں شامل ہیں۔خاص طور پر ڈاکٹر نوری صاحب سے مشورہ لیا گیا ہے۔ایک ہارٹ انسٹیٹیوٹ کے لئے کیسی کیسی چیزوں کی ضرورت ہوتی ہے۔ڈاکٹر صاحب مرکزی کمیٹی میں شامل بھی ہیں۔مستقل وقت دیتے ہیں ماشاء اللہ۔پھر جو نقشے انہوں نے بنوانے تھے جیسا کہ میں نے کہا وہ چھ منزلہ عمارت کے تھے جس میں تمام متعلقہ سہولتیں رکھی گئی تھیں جو دل کے ایک ہسپتال کے لئے ضروری ہیں۔تو اس وقت انہوں نے جو تخمینہ دیا تھا، جو اندازہ خرچ دیا تھا اس وقت بھی اس رقم سے زیادہ تھا جس کی ان دو صاحبان نے (جن کا میں نے ذکر کیا ) دینے کی حامی بھری تھی۔تو انتظامیہ کچھ پریشان تھی۔میں نے انہیں کہا کہ یہ نقشے جو بنائے گئے ہیں جن کی میں نے منظوری دی تھی اسی کی منظوری دیتا ہوں۔اللہ کا نام لے کر اسی کے مطابق کام کریں۔انشاء اللہ، اللہ تعالی برکت ڈالے گا، فضل فرمائے گا۔پھر کچھ اور لوگ بھی اس میں شامل ہوتے رہے اور اب جہاں تک عمارت کا تعلق ہے وہ قریباً مکمل ہو چکی ہے ،جلد چند مہینوں میں ہو جائے گی۔اس تعمیر میں ( بتا چکا ہوں) کچھ لوگوں نے حصہ بھی لیا۔اور فضل عمر ہسپتال کی انتظامیہ نے بڑی محنت سے اور ہر جگہ پر جہاں بچت ہو سکتی تھی جہاں ضرورت تھی ، انہوں نے بچت کرائی اور تعمیر کروانے میں احتیاط کی۔خاص طور پر ڈاکٹر نوری صاحب کے ٹیکنیکل مشورے بھی باقاعدہ ہر قدم پر ملتے رہے۔اللہ تعالیٰ ان سب کو جزا دے۔لیکن اب جوایکو پمنٹ (Equipment) اور سامان وغیرہ ہسپتال کا