خلفاء احمدیت کی تحریکات اور ان کے شیریں ثمرات

by Other Authors

Page 510 of 613

خلفاء احمدیت کی تحریکات اور ان کے شیریں ثمرات — Page 510

510 شروع ہو گئے۔اس پر حضرت خلیفتہ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے 10 فروری 2006 ء سے خطبات کا سلسلہ شروع کیا جس میں اسلام اور رسول کریم ﷺ کے خلاف سازشوں کا ذکر کرتے ہوئے صحیح رد عمل کے لئے عالم اسلام کی راہنمائی کی۔جماعت نے اس سلسلہ میں ماضی میں اور حالیہ واقعات پر جو خدمات سرانجام دیں ان کا تذکرہ کیا اور احمدیوں کو ان کی ذمہ داریوں کی طرف متوجہ کرتے ہوئے کہ وہ پوری دنیا کو رسول اللہ کی سیرت سے آشنا کریں اور قلم اور زبان سے آپ کی شان کو دنیا میں اجاگر کریں۔چنانچہ خطبہ جمعہ 10 فروری 2006ء میں فرمایا۔خلافت رابعہ کا دور تھا جب رشدی نے بڑی توہین آمیز کتاب لکھی تھی۔اس وقت حضرت خلیفہ المسیح الرابع نے خطبات بھی دیئے تھے اور ایک کتاب بھی لکھوائی تھی۔پھر جس طرح کہ میں نے کہا یہ حرکتیں ہوتی رہتی ہیں۔گزشتہ سال کے شروع میں بھی اس طرح کا ایک مضمون آیا تھا آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی کے بارے میں۔اس وقت بھی میں نے جماعت کو بھی اور ذیلی تنظیموں کو بھی توجہ دلائی تھی کہ مضامین لکھیں خطوط لکھیں ، رابطے وسیع کریں۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی کی خوبیاں اور ان کے محاسن بیان کریں۔تو یہ تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی کے حسین پہلوؤں کو دنیا کو دکھانے کا سوال ہے یہ توڑ پھوڑ سے تو نہیں حاصل ہوسکتا۔اس لئے اگر ہر طبقے کے احمدی ہر ملک میں دوسرے پڑھے لکھے اور سمجھدار مسلمانوں کو بھی شامل کریں کہ تم بھی اس طرح پر امن طور پر یہ رڈ عمل ظاہر کر واپنے رابطے بڑھاؤ اور لکھو تو ہر ملک میں ہر طبقے میں اتمام حجت ہو جائے گی اور پھر جو ( افضل 7 اپریل 2006ء ) کرے گا اس کا معاملہ خدا کے ساتھ ہے۔صحافی تیار کرنے کی تحریک حضور نے اسی خطبہ جمعہ میں فرمایا:۔ہر ملک میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت کے پہلوؤں کو اجاگر کرنے کی ضرورت ہے۔پہلے بھی میں نے کہا تھا کہ اخباروں میں بھی کثرت سے لکھیں۔اخباروں کو ، لکھنے والوں کو سیرت پر کتا بیں بھی بھیجی جاسکتی ہیں۔پھر یہ بھی ایک تجویز ہے آئندہ کے لئے، یہ بھی جماعت کو پلان (Plan) کرنا چاہئے کہ نوجوان