خلفاء احمدیت کی تحریکات اور ان کے شیریں ثمرات

by Other Authors

Page 397 of 613

خلفاء احمدیت کی تحریکات اور ان کے شیریں ثمرات — Page 397

397 سید نا حضرت خلیفتہ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے خطبہ جمعہ 12 جنوری 2007ء میں وقف جدید کے نئے سال کا اعلان کرتے ہوئے دفتر اطفال کو پاکستان سے باہر وسیع کرنے کا اعلان الفضل 6 مارچ 2007 ء ) کیا۔ایک لاکھ روپے کی خصوصی تحریک: حضور نے 18 جنوری 1974ء کے خطبہ جمعہ میں سندھ میں ہندوؤں میں تبلیغ کے لئے جماعت کو معمول سے زیادہ ایک لاکھ روپیہ پیش کرنے کی تحریک کرتے ہوئے فرمایا:۔گذشته سال وقف جدید کے چندہ میں پچاس ہزار کچھ سوروپے کا اضافہ تھا۔میں سمجھتا ہوں کہ اگر جماعت ہمت کرے اور اس سال یعنی سال رواں میں جو یکم جنوری سے شروع ہوا ہے۔جس کا اس وقت میں اعلان کر رہا ہوں۔ایک لاکھ روپیہ مزید دے دے اور وقف جدید کو میں کہوں گا کہ جو آپ کی زائد آمدنی ہوا سے اس علاقہ میں خرچ کریں جہاں ہندو مسلمان ہورہے ہیں تو آپ کے لئے بڑی برکت کا باعث ہے اور اسلام کے لئے بڑی خوشی کا باعث ہے۔پس اس اعلان کے ساتھ میں وقف جدید کے نئے سال کی ابتداء کا اعلان کرتا ہوں اس امید پر کہ جماعت ایک لاکھ روپیہ زائد چندہ اس وقف جدید کے انتظام کو دے گی اور اس ہدایت کے ساتھ کہ وقف جدید والے اس کا بڑا حصہ اس علاقے میں خرچ کریں گے جہاں ہندو بستے ہیں اور اس وقت ان کی توجہ اسلام کی طرف ہے اور اس تو کل اور امید کے ساتھ کہ اللہ تعالیٰ ہماری اس کوشش کو قبول کرے گا اور ان اچھوتوں پر رحم کرے گا جن کو ان کے اپنے مذہب والوں نے دھتکار دیا اور جن کو اپنی آغوش میں لینے کے لئے اسلام اپنے بازو پھیلائے ان کی طرف بڑھ رہا ہے۔خطبات ناصر جلد 5 ص 391,390 ) رضا کار معلمین کے لئے تحریک حضور نے خطبہ جمعہ 2 جنوری 1976ء میں وقف جدید کے رضا کار معلمین کے لئے تحریک کرتے ہوئے فرمایا:۔جماعت خدا تعالیٰ کے فضل سے بڑھ رہی ہے اور نئی جماعتیں قائم ہو رہی ہیں۔ابھی ہم پرانی جماعتوں کو بھی ان کی تعداد کے لحاظ سے پورے معلم نہیں دے سکے۔اس وقت جتنے معلم ہیں ان پر جو