خلفاء احمدیت کی تحریکات اور ان کے شیریں ثمرات

by Other Authors

Page 351 of 613

خلفاء احمدیت کی تحریکات اور ان کے شیریں ثمرات — Page 351

351 کرنا ہوتا تھا۔انہوں نے افسران اعلیٰ کی اجازت سے قائم 21 سٹیشنوں پر قرآن کے 48 نسخے رکھوائے جن میں ایک انتہائی شمالی سٹیشن Alert نامی بھی تھا۔اسی طرح مقامی اسکیمو آبادی کی لائبریریوں اور پرنسپلز تک بھی قرآن پہنچایا گیا۔اس طرح اس علاقے میں پہلی مرتبہ قرآن کریم کا پیغام ایک احمدی کے ذریعہ پہنچا۔(الفضل 28 مئی 1981ء) انگریزی تفسیر القرآن ہے۔انگریزی دان طبقے کو قرآن کریم کے حقائق و معارف سے روشناس کرانے کے لئے انگریزی تفسیر القرآن کی پانچ مضخیم جلدوں کو ایک جلد میں مختصر کر کے انگریزی تفسیر القرآن شائع کی گئی جو علمی طبقہ کے لئے نہایت درجہ ایک قیمتی تحفہ ہے۔تفسیری نوٹوں پر مشتمل یہ جلد 1460 صفحات پر مشتمل ہے الغرض آپ نے تعلیم قرآن کی سابقہ تحریکوں کے ساتھ نئے منصوبے اور پروگرام شروع کئے اور لا ریب لاکھوں سینوں میں محبت قرآن کی شمع روشن کی اور لاکھوں نئے دلوں کو اس سے متعارف کرانے کی کوشش میں اپنے رب کے حضور حاضر ہو گئے۔اللہ تعالیٰ اس عاشق قرآن کو بلند مراتب سے نوازے۔