خلفاء احمدیت کی تحریکات اور ان کے شیریں ثمرات

by Other Authors

Page 317 of 613

خلفاء احمدیت کی تحریکات اور ان کے شیریں ثمرات — Page 317

317 اور اس کے مطابق سب کو کام کرنے کی ہدایت دی جائے۔میں سمجھتا ہوں اگر پہلے سے ایک سکیم مرتب کر لی جائے تو آسانی سے بہت بڑا کام ہو سکتا ہے۔غرض سکیم اور نقشے پہلے تیار کر لیں اور اس دن جس طرح فوج پریڈ کرتی ہے اسی طرح ہر شخص حکم ملنے پر اپنے اپنے حلقہ کے ماتحت پریڈ پر آ جائے۔مشعل راه جلد اول ص 93 اس اقتباس سے حضور کا منشاء اور آپ کی خواہش ظاہر ہوتی ہے کہ صرف خدام ہی وقار عمل نہ کریں بلکہ تمام افراد جماعت جو کوئی کام کر سکتے ہیں۔وہ وقار عمل میں شامل ہوا کریں خواہ بچے ہوں یا بوڑھے۔ست خدام کو شامل کرنے کی تحریک: حضرت مصلح موعود و قارعمل پر نہ آنے والوں کے لئے ہدایت دیتے ہوئے فرماتے ہیں:۔چھوٹے چھوٹے ٹکڑے بنا کر کام شروع کر دیا جائے اور جوں جوں خدام کی حاضری بڑھتی جائے کام کو وسیع کرتے چلے جائیں۔بے شک شروع میں سو فیصد حاضری نہ ہو۔اس بات کی پرواہ نہ کرتے ہوئے کام کو جاری رکھا جائے۔جتنے خدام خوشی سے آئیں ان سے کام کراتے رہیں اور جو نہ آئیں ان پر جبر نہ کیا جائے۔ہاں ان کو بار بار تحریک کی جائے کہ وہ بھی کام میں شامل ہوں“۔مشعل راه جلد اول ص 432) انفرادی وقار عمل نفس مارنے کا عمدہ طریق حضرت خلیفہ المسیح الثانی نفس مارنے کے ایک عمدہ نفسیاتی طریق یعنی مخصوص انفرادی وقار عمل کو وضاحت سے بیان فرماتے ہیں :۔میں خدام کو اس طرح توجہ دلانا چاہتا ہوں کہ آئندہ سالوں میں ہاتھ سے کام کرنے کی روح کو دوبارہ زندہ کیا جائے اور خدام سے ایسے کام کرائے جائیں جن میں وہ ہتک محسوس کرتے ہوں اور وہ کام انفرادی طور پر کرائے جائیں۔جس وقت قادیان کے تمام خدام جمع ہوں اور وہ سب ایک ہی کام کر رہے ہوں تو انہیں اس وقت کسی کام میں ہتک محسوس نہیں ہوتی کیونکہ ان کے دوسرے ساتھی بھی ان کے ساتھ اسی کام میں شریک ہوتے ہیں لیکن اگر ایک خادم اکیلا کوئی کام کر رہا ہو اور اس کے ساتھی اسے دیکھیں تو وہ ضرور ہتک محسوس کرے گا۔میرا اس سے یہ مطلب نہیں کہ اجتماعی طور پر کوئی کام نہ ہو۔