خلفاء احمدیت کی تحریکات اور ان کے شیریں ثمرات

by Other Authors

Page 275 of 613

خلفاء احمدیت کی تحریکات اور ان کے شیریں ثمرات — Page 275

275 عالم اسلام کی بہبود کے لئے تحریکات حضرت مسیح موعود کا الہام ہے۔” سب مسلمانوں کو جو روئے زمین پر ہیں جمع کر و علی دین واحد (الحکم 24 نومبر 1905ء ص 1) اس کے مطابق حضرت مصلح موعودؓ نے نہ صرف تبلیغی اور تربیتی تحریکات جاری فرمائیں بلکہ عالم اسلام کو باہم متحد ہونے کی بار بار دعوت دیتے رہے اور اس مقصد کے لئے اپنی جماعت کی طرف سے ہر قسم کی خدمات پیش کرتے رہے۔اسی طرح عالم اسلام کی عمومی بہبود اور ترقی ہمیشہ آپ کے مدنظر رہی۔آپ نے فرمایا: جب سعودی عراقی ، شامی اور لبنانی ، ترک، مصری اور یمنی سور ہے ہوتے ہیں۔میں ان کے لئے دعا کر رہا ہوتا ہوں اور مجھے یقین ہے کہ وہ دعائیں قبول ہوں گی۔خدا تعالیٰ ان کو پھر ضائع شدہ عروج بخشے گا اور پھر محمد رسول اللہ ﷺ کی قوم ہمارے لئے فخر ومباہات کا موجب بن جائے گی۔(رپورٹ مجلس مشاورت 1955 ص9) دعاؤں کے ساتھ ساتھ آپ نے متعدد تحریکات بھی فرمائیں ان میں سے چند ایک درج ذیل ہیں۔اشتراک عمل کی دعوت 1927ء میں ہندوؤں نے مسلمانوں کے خلاف زبردست شورش برپا کی اور فنڈز بھی قائم کئے۔اس وقت حضرت مصلح موعود نے مسلمانوں کو آنے والے عظیم خطرہ سے ہوشیار اور بیدار کرتے ہوئے اشتراک عمل کی دعوت دی اور فرمایا: وہ آنحضرت ﷺ کی محبت کا دعویٰ رکھتے ہیں اگر اور کچھ نہیں تو کم از کم ان کے ہونٹوں سے تو یہ بات نکلتی ہے کہ نبی کریم ﷺ کی محبت ان کے اندر ہے اور پھر ان میں سے بعض تو اسلام کا درد بھی رکھتے ہیں۔پس جب یہ بات ان میں پائی جاتی ہے تو میں ان الفاظ کا ہی واسطہ دے کر انہیں کہتا ہوں کہ وہ جو آنحضرت مے کی محبت کے الفاظ بولتے ہیں۔ان کا لحاظ کر کے ہی وہ اس نازک وقت میں اسلام کی مدد کے لئے کھڑے ہو جائیں۔میں سچ سچ کہتا ہوں کہ اس وقت یقیناً وہی براہین اور دلائل