خلفاء احمدیت کی تحریکات اور ان کے شیریں ثمرات

by Other Authors

Page 195 of 613

خلفاء احمدیت کی تحریکات اور ان کے شیریں ثمرات — Page 195

195 پس جاؤ اور کوئی فرد باقی نہ رہنے دو جو اپنی جائیداد یا آمد وقف نہ کرے اور وہ لوگ جو انکار کریں ان سے کہہ دو کہ ہم تمہارے حرام مال سے اپنے پاکیزہ مال کو ملوث نہیں کرنا چاہئے۔تیسری تجویز یہ ہے کہ وصیتوں کی تحریک کی جائے اور جماعت کا کوئی فرد نہ رہے جس نے وصیت نہ کی ہو۔وصیت بیشک طوعی چیز ہے۔مگر اب وقت آرہا ہے جب طوعی چیز میں بھی فرض بن جاتی ہیں۔چوتھی تجویز یہ ہے کہ جو لوگ پہلے ہی موصی ہیں وہ اپنی وصیتوں کو بڑھائیں۔جو 1/10 کے موصی ہیں وہ 1/9 دیں اور جو 1/9 دیتے ہیں وہ 1/8 دیں۔وعلی ھذا۔چوتھی تجویز قادیان کی جائیدادوں کے متعلق ہے کہ جب وہ بیچی جائیں تو جو نفع ہو اس نفع کا 50/100 سلسلہ کو دیا جائے اور جن کے پاس پہلی جائیدادیں ہیں وہ منافع کا 1/10 فیصدی سلسلہ کو دیں۔میں آئندہ کے لئے یہ قانون مقرر کرتا ہوں کہ کوئی جائیداد امور عامہ کے علم اور مرضی کے خلاف فروخت نہ ہو۔اس حکم کا اطلاق آج سے شروع ہوگا۔سلسلہ تقریر جاری رکھتے ہوئے حضور نے فرمایا:۔اب رہا یہ سوال کہ اگر ان تجاویز کے باوجود مطلوبہ رقم جس کی اس وقت سلسلہ کے کام چلانے اور مرکز کی حفاظت کے لئے ضرورت ہے پوری نہ ہو تو میری کوٹھی دار الحمد کو بیچ کر کی پوری کی جائے۔کوٹھی کے ساتھ بہت سی زمین اور باغ بھی ہے جس کی مالیت چند لاکھ کے قریب ہے۔میرے پاس نقد روپیہ نہیں ہے۔جماعت کے دوست یہ کریں کہ اسے خرید لیں۔اپنے پیارے آقا کی قربانی کا یہ فقید المثال جذبہ دیکھ کر ہر مومن نے یہی سمجھا کہ جس طرح اپنے پیارے امام کے مقابلہ میں ہماری جانوں کی کوئی قیمت نہیں اسی طرح اس کی جائیداد کے مقابلہ میں ہماری جائیدادوں کی کوئی حیثیت نہیں۔ہر طرف سے اس قسم کی صدائیں آنے لگیں یہ نہیں ہوگا بلکہ پہلے ہماری جائیدادیں فروخت ہوں گی۔پہلے ہمارا سب کچھ قربان ہوگا۔اس پر حضور نے فرمایا اگر آپ لوگ قربانی کرنا چاہیں تو میرے ساتھ شامل ہو جائیں مجھے قربانی سے کیوں محروم کرتے ہیں۔سب سے مقدم فرض میرا ہے کہ میں اللہ تعالیٰ کی راہ میں سب کچھ قربان کروں۔آپ لوگ جائیں اور اپنے دوسرے بھائیوں کو بھی شریک کریں صرف چند افراد میں یہ روح فائدہ نہیں دے سکتی۔جبکہ ساری قوم میں یہ روح ہونی چاہئے۔چند افراد تو مشرکوں اور عیسائیوں میں بھی غیر معمولی قربانیاں پیش کر دیا