خلفاء احمدیت کی تحریکات اور ان کے شیریں ثمرات

by Other Authors

Page 169 of 613

خلفاء احمدیت کی تحریکات اور ان کے شیریں ثمرات — Page 169

169 میں سے دس لاکھ تریسٹھ ہزار چار سو اڑسٹھ روپیہ کی رقم سے مذکورہ بالا مساجد تعمیر ہوئیں۔اس رقم میں سے ایک لاکھ چونتیس ہزار روپیہ مسجد ہیگ (ہالینڈ) کے لئے اور دو لاکھ بارہ ہزار چھ سو بیس روپیہ 21 جنوری 1966 ء تک لجنہ اماءاللہ نے ادا کیا۔یورپ میں 5 مساجد خلافت ثانیہ میں سرزمین یورپ میں 5 مساجد تعمیر ہوئیں۔(1) مسجد فضل لندن۔حضرت مصلح موعود نے 1924ء کو اس کا سنگ بنیاد رکھا۔3 /اکتوبر 1926ء کو اس کا افتتاح ہوا۔(2) مسجد مبارک ھیگ ہالینڈ کا سنگ بنیاد 20 مئی 1955 ء کو حضرت چوہدری محمد ظفر اللہ خان صاحب نے رکھا اور 9 دسمبر 1955 ء کو اس کا افتتاح فرمایا۔(3) مسجد فضل عمر ہمبرگ جرمنی کا افتتاح حضرت چوہدری محمد ظفر اللہ خان صاحب نے 22 جون 1957 ءکو فرمایا۔(4) مسجد نور فرینکفرٹ جرمنی کا سنگ بنیاد چوہدری عبد اللطیف صاحب نے رکھا اور 12 ستمبر 1959 ء کو حضرت چوہدری محمد ظفر اللہ خان صاحب نے افتتاح فرمایا۔(5) مسجد محمود زیورک سوئٹزر لینڈ۔حضرت سیدہ امتہ الحفیظ بیگم صاحبہ بنت حضرت مسیح موعود نے 25 را گست 1962 ء کو سنگ بنیا درکھا اور 22 جون 1963ء کو حضرت چوہدری محمد ظفر اللہ خان صاحب نے افتتاح فرمایا۔ولی تڑپ حضور نے مساجد کی تعمیر کے متعلق اپنی دلی تڑپ اور خواہش کا اظہار کرتے ہوئے سالانہ اجتماع خدام الاحمدیہ پر 13 اکتوبر 1957ء کو فرمایا:۔مجھے اسلام کا غم ہے۔میں تمہیں بتاتا ہوں کہ ابھی تو صرف لندن، ہیمبرگ، جرمنی اور ہیگ میں ہی مساجد تعمیر ہوئی ہیں مگر جلد ہی فرینکفرٹ جرمنی میں ایک مسجد تعمیر ہوگی ونٹر برگ جرمنی میں ایک مسجد