خلفاء احمدیت کی تحریکات اور ان کے شیریں ثمرات

by Other Authors

Page xi of 613

خلفاء احمدیت کی تحریکات اور ان کے شیریں ثمرات — Page xi

تعارف خلافت احمد یہ صد سالہ جو بلی 2008 ء کے مبارک موقعہ پر حضرت خلیفہ اسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے جن کتب کی تدوین و اشاعت کی منظوری عطا فرمائی ہے۔ان میں سے ایک اہم کتاب تحریکات خلفائے احمدیت اور ان کے شیر میں ثمرات ہے جس کی تدوین کا کام مکرم محترم جناب عبدالسمیع خان صاحب ایڈیٹر روز نامہ الفضل کے سپر دکھا اور نظارت اشاعت کے ذمہ اس کی طباعت و اشاعت ہے۔الحمد للہ ! آپ نے بہت محنت سے ہزاروں صفحات پر پھیلی ان معلومات کو جمع کر کے انہیں خوبصورتی سے مدون کیا ہے۔اللہ تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو اسلام کے عالمگیر غلبہ کے لئے مبعوث فرمایا ہے اور اس نظیم کام کے لئے ایک طویل المدت پروگرام ہے جس کے لئے ہماری ایک یا دو نسلوں کی قربانیاں مکلفی نہیں اس کے لئے مسلسل قربانیوں کی ضرورت ہے۔اللہ تعالیٰ نے اس مقصد کے لئے قدرت ثانیہ کے طور پر احمدیت کو خلفاء کے ایسے مبارک وجود بخشے ہیں جو ہماری قربانیوں میں تسلسل کے ضامن ہیں۔تاریخ کے ہر موڑ پر جس لائحہ عمل کی ضرورت ہوتی ہے۔اس کے لئے اللہ تعالیٰ ان خلفاء کے دلوں میں مناسب تحریکات القاء فرماتا ہے اور وہ ان تحریکات کو جماعت کے سامنے پیش کرتے ہیں۔ان تحریکات کے شیر میں ثمرات اس بات کا ثبوت ہوتے ہیں کہ یہ تحریکات الہی منشاء سے خلفاء کے دلوں پر نازل ہوتی ہیں۔لہذا ہر احمدی مردوزن کا فرض ہے کہ وہ خلفاء کی پیش کردہ تحریکات کو الہی تحریکات سمجھ کر ان پر حتی المقدور عمل کرے۔اللہ تعالیٰ ہم سب کو اس کی توفیق عطا فرمائے۔کتاب کے مرتب محترم جناب عبدالسمیع خان صاحب ایڈیٹر روز نامہ الفضل ربوہ اور ان کے معاونین جماعت کی دعاؤں کے مستحق ہیں۔اللہ تعالیٰ جملہ کارکنان کو نیک جزاء عطا فرمائے۔سید عبدالحی ناظر اشاعت 1-5-2008