تحریک وقف نو

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 35 of 65

تحریک وقف نو — Page 35

61 بسم الله الرحمن الرحیم خطبہ جمعہ فرمودہ سید نا حضرت خلیفہ صبیح الرابع ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز مورخہ یا فروری ۱۹۸۹ء بمقام ہالینڈ تشهد، تعوز اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا : یہ خطبہ جمعہ جو آج میں احمدیہ مشن ہالینڈ میں دے رہا ہوں دراصل میرے گزشتہ خطبے کا ایک تمہ ہے اور اس خطبے میں نسبتاً آہستہ گفتگو کروں گا کیونکہ اس خطبے میں ساتھ ساتھ (ڈچ) زبان میں ترجمہ کیا جا رہا ہے اور جہاں تک میرا گزشتہ تجربہ ہے یہاں ڈچ ترجمہ کرنے والے جو انگریزی سے تو بہت اچھا اور ساتھ ساتھ رواں ترجمہ کر لیتے ہیں مگر ڈچ زبان میں باوجود مہارت کے ساتھ ساتھ تیزی سے ترجمہ کرنے کی استطاعت ابھی ہمارے مبلغین میں نہیں ہے۔یعنی اردو سے براہ راست ترجمہ کرنے کی۔اسلئے فقرے بھی چھوٹے بولنے پڑیں گے تاکہ مضمون کا کوئی حصہ ضائع نہ ہو جائے۔میں نے گزشتہ خطبے میں واقفین کی نئی نسل کی تیاری کے سلسلے میں کچھ نصائح کی تھیں۔یعنی واقفین کی اس نسل کی تیاری کے سلسلے میں جو انگلی صدی کے تحفے کے طور پر جماعت احمد یہ خدا تعالٰی کے حضور پیش کر رہی ہے۔چونکہ یہ مضمون پوری طرح گزشتہ خطبے میں ادا نہیں ہو سکا بعض پہلو رہ گئے اور بعض مزید وضاحت کے محتاج تھے اسلئے آج مختصرا" میں ای کو بیان کرونگا۔واقفین کی تیاری کے سلسلے میں ان کی بدنی صحت کا بھی خاص طور پر خیال رکھنا ضروری ہے۔وہ وا تفسین جو مختلف عوارض کا شکار رہتے ہیں اگرچہ بعض ان میں سے خدا تعالی سے توفیق پا کر غیر معمولی خدمت بھی سرانجام دے مضمون