تحریک وقف نو — Page 32
55 54 ل انفسهم اس لیے میں اس کی ڈور ڈھیلی چھوڑ رہا ہوں تا کہ یہ جو مجھے قطن ہے اور آپ کو بھی ہے یہ کہیں برتی نہ ہو۔اگر وہ اس قسم کا ہے جیسا آپ سمجھو رہے ہیں اور جیسا تجھے بھی گمان ہے تو پھر وقف میں رہنے کے لائق نہیں ہے۔بدظنی کے نتیجہ میں یعنی اس فن کے نتیجہ میں جو برفتی بھی ہو سکتی ہے بجائے اسکے کہ ہم اسکو بدلتے پھریں اور اس کو بچاتے پھریں اس کو موقعہ ملنا چاہیے۔چنانچہ وہ حیران رہ گیا کہ میں نے اسکو اجازت دیدی ہے۔پھر اس نے کہا اب مزید اتنا عرصہ مل جائے تو اتنا روپیہ بھی مجھے مل جائے گا۔میں نے کہا بیشک تم وہ بھی لے لو۔اور جب وہ واپس گیا تو اس کے بعد وہی ہوا جو ہونا تھا۔کیسی بے وقوفوں والی چال کی ہے۔بظاہر سمجھ کی وہ بات جو تقوی سے خالی ہوا کرتی ہے اس کو ہم عام دنیا میں چالا کی کہتے ہیں۔ہیں اپنے بچوں کو سطحی چالاکیوں سے بھی بچائیں۔بعض بچے شوخیاں کرتے ہیں اور چالاکیاں کرتے ہیں اور ان کو عادت پڑ جاتی ہے وہ دین میں بھی پھر ایسی شوخیوں اور چالاکیوں سے کام لیتے رہتے ہیں اور اسکے نتیج میں بعض دفعہ ان شوخیوں کی تیزی خود ان کے نفس کو ہلاک کر دیتی ہے۔اس لیے وقف کا معاملہ بہت اہم ہے۔واقفین بچوں کو یہ سمجھائیں کہ خدا کے ساتھ ایک عہد ہے جو ہم نے تو بڑے خلوص کے ساتھ کیا ہے۔لیکن اگر تم اس بات کے متحمل نہیں ہو تو تمہیں اجازت ہے کہ تم واپس چلے جاؤ۔ایک گیٹ اور بھی آئے گا جب یہ بچے بلوغت کے قریب پہنچ رہے ہوں گے۔اسوقت دوبارہ جماعت ان سے پوچھے گی کہ وقف میں رہتا چاہتے ہو یا نہیں چاہتے۔ایک دفعہ امریکہ میں ڈزنی لینڈ میں جانے کا اتفاق ہوا وہاں ایک RIDE ایسی تھی جس میں بہت ہی زیادہ خوفناک موڑ آتے تھے اور اسکی رفتار بھی تیز تھی اور اچانک بڑی تیزی کے ساتھ مڑتی تھی تو کمزور دل والوں کو اس سے خطرہ تھا کہ ممکن ہے کسی کا دل ہی نہ بیٹھ جائے۔چنانچہ انہوں نے WARNINGS لگائی ہوئی تھیں کہ اب بھی واپس جا سکتے ہو۔اب بھی واپس جا سکتے ہو اور پھر آخری ایک وارنگ تھی سرخ رنگ میں کہ اب یہ آخری ہے اب واپس نہیں جا سکو گے۔تو وہ بھی ایک گیٹ جماعت میں آنے والا ہے جب ان بچوں سے جو آج وقف ہوئے ہیں ان سے پوچھا جائے گا کہ اب یہ آخری دروازہ ہے پھر تم واپس نہیں جا سکتے۔اگر زندگی کا سودا کرنے کی ہمت ہے ، اگر اس بات کی توفیق ہے کہ اپنا سب کچھ خدا کے حضور پیش کر دو اور پھر کبھی واپس نہ لو، پھر تم آگے آؤ ورنہ تم اُلٹے قدموں واپس مڑ جاؤ۔تو اس دروازے میں داخلے کیلئے آج سے انکو تیار کریں۔وقف وہی ہے جس پر آدمی وقا کے ساتھ تادم آخر قائم رہتا ہے۔ہر قسم کے زخموں کے باوجود انسان گھسٹتا ہوا بھی اسی راہ پر بڑھتا ہے۔واپس نہیں مڑا کرتا۔ایسے وقف کے لیے اپنی آئندہ نسلوں کو تیار کریں۔اللہ آپ کے ساتھ ہو۔اللہ ہمیں توفیق عطا فرمائے کہ ہم واقفین کی ایک ایسی فوج خدا کی راہ میں پیش کریں جو ہر قسم کے ان ہتھیاروں سے مزین ہو جو خدا کی راہ میں جہاد کرنے کیلئے ضروری ہوا کرتے ہیں اور پھر اُن پر انکو کامل دسترس ہو۔“ مرتبہ : ک - س - م ) (کتابت : م - ا۔خ )