تحریک وقف نو

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 2 of 65

تحریک وقف نو — Page 2

پیش لفظ ۳ اپریل ۱۹۸۷ء کا دن جماعت احمدیہ کی تاریخ میں ایک خاص اہمیت کا حامل ہے کیونکہ اس روز سید نا حضرت خلیفہ اسیح الرابع ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے تائید الہی سے ایک بے حد بابرکت تحریک کا آغاز فرمایا جو تحریک وقف نو کے نام سے موسوم ہے۔ایک مجلس عرفان میں فرمایا کہ حضور انور کے دل میں اللہ تعالٰی نے بڑے زور سے یہ خیال ڈالا کہ احمدیت کی آئندہ صدی میں اسلام اور احمدیت کی ترقی کے لئے بے شمار راہیں کھلنے والی ہیں اور اس وقت بے شمار واقفین زندگی کی ضرورت ہوگی جو زندگی کے ہر شعبہ سے منسلک ہو کر ہمہ وقت تبلیغ اسلام میں مصروف ہوں اس عظیم مقصد کے پیش نظر تحریک وقف نو کا آغاز فرمایا گیا اپنے آقا کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے دنیا کے ملک ملک سے احباب جماعت نے والہانہ انداز میں بڑے خلوص اور محبت کے جذبہ کے ساتھ اپنے اپنے جگر گوشوں کو خدا تعالیٰ کے حضور اس عظیم مقصد کے لئے پیش کرنے کی سعادت پائی وہ والدین بڑے خوش نصیب اور قابل رشک ہیں جنہیں سنت ابراہیمی پر عمل پیرا ہوتے ہوئے اس عظیم الشان تحریک کے تحت اپنی اولا دوں کو شامل کرنے کی سعادت حاصل ہوئی کیونکہ احمدیت کی دوسری صدی میں یہی بچے بڑے ہو کر تبلیغ اسلام کے لئے ملک ملک میں نکلیں گے اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے نام کو پھیلانے اور اسلام کے جلال اور اس کی شان کے اظہار کے لئے کام کرنے والے ہوں گے اس لحاظ سے یہ بچے بہت قیمتی ہیں کیونکہ سید نا حضور انور نے انہیں ایک عظیم الشان مقصد کے لئے اپنے رب عظیم سے مانگا ہے۔یہ بچے اس وقت والدین کے پاس اور یکساں طور پر نظام جماعت کے پاس خدا تعالیٰ کی ایک قیمتی امانت کے طور پر سپرد ہیں اس امانت کی حفاظت اور تعلیم و تربیت والدین اور نظام جماعت کی ذمہ داری ہے۔سیدنا حضور انور نے والدین اور نظام جماعت کی ان ذمہ تحریک وقف نو “TAHRIK-E-WAQF-E-NAU SERMONS DELIVERED BY HADHRAT KHALIFATUL MASIH IV (Urdu) First published in U۔K۔in 1994۔Present edition 1999۔© ISLAM INTERNATIONAL PUBLICATIONS LTD۔Published by: ISLAM INTERNATIONAL PUBLICATIONS LTD۔Islamabad, Sheephatch Lane Tilford, Surrey GU10 2AQ United Kingdom Printed by: Raqeem Press, Islamabad, Tilford ISBN 1 853725498