تحریک پاکستان میں جماعت احمدیہ کا کردار

by Other Authors

Page 58 of 71

تحریک پاکستان میں جماعت احمدیہ کا کردار — Page 58

٥٥ متر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ خضر حیات خاں صاحب نے یہ فیصلہ سہ محمد ظفر اللہ خاں صاحب کے شورہ اور ہدایت کے مطابق کیا ہے۔اختبار ملاپ مورخہ ۲۰ فروری شاہ لکھتا ہے : یہ ایک واضح بات ہے کہ چوہدری ظفر اللہ خاں نے خضر حیات کو مجبور کر کے اس سے استعفاء دلایا خضر حیات کا استعفا مسلم لیگ کی وزارت بننے کا پیش خیمہ تھا۔اگر خضر حیات کی وزارت نہ ٹوٹتی تو آن پنجاب کی یہ حالت نہ ہوتی یہ جماعت احمدیہ کی قیام پاکستان کے تعلق میں ان سب مجاہدانہ اور سر فروشانہ خدمات پر دہلی کے اخبار ریاست نے اپنے ایک ادارتی نوٹ میں طنز آ لکھا کہ احمدی آج پاکستان کی تائید کر رہے ہیں مگر جب پاکستان قائم ہو گیا تو دوسرے مسلمان اُن کے ساتھ وہی سلوک روا رکھیں گے جو افغان حکومت نے کابل میں احمدیوں کیساتھے کیا تھا۔اس پر حضرت امام جماعت احدی نے باور مٹی شاہ کو ایک پر شوکت تقریر فرمائی جس میں مختلف نقطہ ہائے نگاہ سے مطالبہ پاکستان کی معقولیت و ضرورت پر روشنی ڈالی۔نیز اعلان فرمایا کہ مسلمان منظوم ہیں اور ہم تو ہر عمال مظلوموں کا ساتھ دیں گے خواد ہمیں تختہ دار پر لٹکا دیا جائے۔حضور کی یہ تاریخی اور یاد گار تقریہ اور مئی ۱۹۴۷ کے الفصل میں شائع شدہ ہے۔