تحدیث نعمت — Page ii
i چند معروضات محترم چودھری سر محمد ظفر اللہ خاں صاحب نے بعض احباب کے اصرار پر اپنے حالات زندگی قلمبند فرمائے ہیں۔اللہ تعالٰی نے جہاں انہیں اور بہت سی نعمتوں سے نوازا ہے وہاں حافظہ کی نعمت بھی وافر عطا فرمائی ہے چنا نچہ اس کتاب کا مسودہ چودھری صاحب نے صرف اپنی یاداشت سے قلم برداشتہ تحریر فرمایا۔اشاعت کے لئے چودھری صاحب نے یہ پابندی عاید کی تھی کہ کتاب صرف ایک جلد تک محدود رہے۔اس شاد کی تعمیل میں مسودہ کا معتد بہ حصہ حذف کرنا پڑا۔اس کاٹ چھانٹ کی وجہ سے ممکن ہے چودھری صاحب کے اسلوب بیان اور اس کی روانی میں کہیں کچھ فرق محسوس ہو۔اس کے لئے ہم معذرت خواہ ہیں۔محترم چودھری صاحب نے اس کتاب کے جملہ حقوق تصنیف ڈھا کہ بے نیولینٹ ایسوسی ایشن DACCA BE ) کو جو ایک فلاحی ادارہ ہے عطا BENEVOLENT ASSOCIATION) فرما دیئے ہیں۔فجزاہ اللہ احسن الجزاء - کتاب کی طباعت کے سلسلہ میں محترم سید بابر علی صاحب مینجنگ ڈائرکٹر سیکھے لیٹیڈ بابر ( PACKAGES LTD ) لاہور نے فلاحی ادارہ مذکورہ بالا کی ہر طرح اعانت فرمائی ہے۔اس کے لئے ہم ان کے شکر گزار ہیں۔اللہ تعالے انہیں جزائے خیر عطا فرمائے۔اعجاز احمد بشیر احمد تمبر الماء