تحدیث نعمت — Page 121
کا دائرہ دار ہوتا ہے۔زبانی شہادت صرف رسمی ہوتی ہے۔البتہ مال کے کاغذات مسلہ بند دوست جمع بندی وغیرہ کے اندراجات میں سے متنازعہ یرقبہ کے متعلق ضروری کو الف معلوم کر نیکے لئے کسی قدیر واقفیت اور مشق کی ضرورت ہے۔وہ تم مجھ سے سیکھ سکتے ہو۔جہاں تک قانون کا تعلق ہے۔زرعی اراضیات کے مقدمات کا فیصلہ پنجاب لانہ ایکٹ کی دفعہ ھ کے ماتخت رواج کے مطابق ہوتا ہے۔تم تھوڑی سی تو سب سے رواج کے اصولوں اور قواعد سے واقفیت میدا کہ سکتے ہو۔اور حیف کورٹ کے فیصلہ جات پر نگاہ رکھنے سے رواج کے متعلق اپنی واقفیت تازہ رکھ سکتے ہو۔مجھے زمین کے مقدمات کے متعلق یہ اطمینان یہ متا ہے کہ میری ستی یا غفلت کی وجہ سے میرے کسی موکل کو نقصان نہیں پہنچے گا۔اگر بچ غلطی کرے تو اس کی اصلاح اسپیل میں ہوسکتی ہے۔اور اگر کسی وجہ سے موکل کو کچھ نقصان برداشت کرنا ہی پڑے تو اس نقصان کی نوعیت مائی ہوتی ہے۔اس کی جان - آبرو یا آزادی خطرے میں نہیں پڑتی۔فوجداری مقدمات میں ملزم کی جان ، آزادی اور آمر پہ آنچ آنے کا اندیشہ ہوتا ہے۔اور فیصلے کامدار بہت مانک استغاثے کی شہادت پر ہوتا ہے۔جس میں دشمنی ، عند ، دھڑے بندی جیسے عناصر کا بہت دخل ہوتا ہے۔میرے جیسے حساس طبیعت والے پر یہ ذمہ داری بہت بو جھل ہوتی ہے۔فوجداری مقدمے کے دوران میں بعض دفعہ میرے لئے نیند مشکل ہو جاتی ہے۔والد صاحب کے ساتھ کام کرنے کے سلسلے میں بعض پابندیاں ان کی طرف سے مجھ پر عائد کی گئی تھیں۔انہوں نے فرمایا ہمارا کام مشترک ہو گا۔اور آمد بھی مشترک ہوگی۔اور آمد کا مصاب تمہار ہے سپرد ہو گا۔اسے باقاعدگی سے رکھنا ہو گا۔تمہارے اخراجات پر میں کوئی پابندی عاید نہیں کرتا۔جود مناسب سمجھو خرج کردو۔اس سلسلے میں انہوں نے بتایا تمہارے انگلستان کے قیام کے عرصے میں تمہارے اخراجات کا مجھ پہ کوئی بوجھ نہیں پڑا۔اللہ تعالیٰ کا یہ فضل ر نا کہ میقدر اخراجات تمہارے انگلستان کے سفر اور وہاں کے قیام پر ہوئے اس قدیسا اضافہ میری آمد میں ہونا نہ نا۔کام مشترک ہونے کے متعلق فرمایا میں یہ بالکل پسند نہیں کہ تاکہ کسی مقدمے میں ہم ایک دوسرے کے خلاف عدالت میں پیش ہوں باپ بیٹے کے درمیان یہ صورت کبھی پیدا نہیں ہونی چاہئیے۔پنڈت بیلی رام وکیل اور ان کے صاحبزادے مسٹروہ نجیت رائے بریسٹر ایک دوسرے کے خلاف مقدمہ لے لیتے ہیں۔لیکن مجھے یہ طریق پسند نہیں۔تم پر مقدمے کے کاغذات اچھی طرح دیکھ لیا کر دی۔میرے ساتھ جب چاہو عدالت میں پہلے جایا کرو تا کہ تمہاری واقفیت میں اضافہ ہوتا رہ ہے۔جو مقدمہ اپنی ذمہ داری پہ کرنا چا ہو