تحدیث نعمت

by Sir Muhammad Zafrulla Khan

Page 94 of 736

تحدیث نعمت — Page 94

۹۴ ان کے میاں کسی بینک کی ایک لوکل شاخ کے منیجر تھے اور اپنی وفات پرا نہیں خاصا خو شحال چھوڑ گئے تھے۔ان کی کوئی اور اولاد نہیں تھی ان کی طبیعت بہت بشاش اور متواضع تھی۔مکان کا ماحول بورڈنگ ہاؤس کا سانہیں تھا۔بالکل ایسے معلوم ہوتا تھا جیسے اپنے ہی گھر میں ہیں۔مکان کا سازندون بھی نہایت عمدہ تھا۔ان دنوں اکثر مکانوں میں گیس کی روشنی ہوا کر تی تھی مسترمی کے ہاں بجلی کی روشنی تھی۔سے بڑھ کر یہ آرام تھا کہ دو کمرے میسر تھے ایک سونے کا دوسرا بیٹھنے اور پڑھنے کا۔اور بھی بعض سہولتیں تھیں گرمیوں کے موسم کا آغازہ تھا۔کیو گارڈ نہ کا قرب بھی کشش کا موجب تھا۔میں نقل مکان پر رضامند ہوگیا اور رفتہ دس دن بعد مسٹر فائزون کے ہاں سے مسنرمی کے ہاں اٹھ آیا۔تھوڑا ہی عرصہ بعد مٹر محمد حن وہاں سے کسی نجی مصلحت کی وجہ سے نقل مکان کر گئے۔سرمی کسی لحاظ سے بھی لندن کی لینڈ لیڈی ثابت نہ ہوئیں۔لینڈ لیڈی ایک کاروباری خاتون ہوتی ہے۔جس کا فرض اولین اپنی روزی کمانا ہوتا ہے۔مستر قائمزن اپنے حسن انتظام، دیانت ، محنت ، توجه ، اخلاق اور تو اصنع کے لحاظ سے اپنی صنف کا اعلیٰ نمونہ تھیں۔میں جتنا عرصہ ان کے ہاں ر ہا ر کیو گارڈ نہ چلے جانے سے پہلے بھی اور وہاں سے واپسی پر بھی ، ان کی شفقت کا مورد رہا۔فجزاہ اللہ احسن الجزا وہ اپنا و قاری قائم رکھتی تھیں اور مکان کا انتظام بھی خوبی اور تو سبہ سے کرتی تھیں۔طبعاً انہیں پیسے پیسے کا حساب بھی رکھنا ہوتا تھا۔اور خیال بھی رکھنا پڑتا تھا۔ورنہ ان کا ذریعہ معاش مخدوش ہو جاتا مسنرمی اس قید سے آزاد تھیں۔علاوہ دو مکانوں کے ان کے میاں اور بھی جائداد چھوڑ گئے تھے۔وہ اپنے گھر مں کرایہ دار مہمان رکھنے پر مجبور نہ تھیں۔اور یہ کہا یہ ان کا ذریعہ معاش نہ تھا۔دو عمد سجے ہوئے کمروں کا کرایہ ان کے ناں مستر قائدین کے ناں کے ایک کمرہ کے کرایہ سے بھی کم تھا۔کھانا بھی مسٹر قائمدن کے ہاں کے کھانے سے اعلیٰ معیارہ کا تھا۔خط و کتابت کیلئے وہ بہایت عمدہ سٹیشنرزی مہتا کرتی تھیں۔جس پر مکان کا پتہ تو شما چھپا ہوا تھا۔کرایہ بجائے مہفتہ وار ادا ہونے کے ما ہوا ر ادا ہوتا تھا۔جب پہلے مہینے کے کرایہ کی ادائیگی کا وقت آیا تو میں نے دیکھا کہ ہل میں صرف کرائے کی مقررہ قیم درج تھی۔متفرقات میں سے کچھ بھی درج نہیں تھا۔میں نے کہا آپ بعض رقوم بل میں درج کر نا بھول گئی ہیں۔کیا کونسی رقوم میں نے کہا میرے دوست مسٹر بہ نظر ہفتہ یا اتوار کے دن آتے رہے ہیں اور کبھی دونوں دن بھی آتے ہیں۔دو سپر یا شام کا یا دونوں وقت کا کھانا ہمارے ساتھ کھاتے پیتے ہیں اور سہ پہر کا ناشتہ یہاں کرتے رہے ہیں۔آپ نے اس مہمان نواندی کی رقم بل میں درج نہیں کی۔اس پر کچھ حیرانی سے کہا میں نے تو آپ لوگوں کی باتوں سے بھی اخذ کیا ہے کہ اپنے ملک میں تم لوگ مہمانوں