تذکرہ

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 757 of 1089

تذکرہ — Page 757

۲؍ مارچ۱۸۹۷ء میاں خیر الدین صاحب سیکھوانیؓ نے بیان کیا کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے فرمایا۔’’آج شب گھر میں دردِ زِہ۱؎کی تکلیف تھی۔دُعا کرتے کرتے لیکھرام سامنے آگیا۔اس کے معاملہ میں بھی دعا کی گئی اور فرمایا کہ جو کام خدا کے منشاء میں جلد ہوجانے والا ہو اس کے متعلق دعا میں یاد کرایا جاتا ہے چنانچہ اس کے چوتھے روز لیکھرام مارا گیا۔‘‘ (سیرت المہدی مؤلفہ حضرت مرزا بشیر احمد صاحبؓ ایم۔اے، جلد ۱ روایت نمبر ۶۴۰۔صفحہ ۶۰۶ مطبوعہ ۲۰۰۸ء) ۱۸۹۷ء ’’ حسین کامی ترکی سفیر (کے متعلق) حضور ؑ نے فرمایا کہ ’’ رات کو خواب دیکھا اور معلوم ہوا کہ وہ منافق طبع ہے۔‘‘ (اصحابِ احمد مؤلفہ ملک صلاح الدین صاحب جلد ۷ صفحہ ۱۲۸ مطبوعہ اگست ۱۹۶۰ء روایت سردارماسٹر عبدالرحمٰن صاحب ؓ جالندھری سابق مہر سنگھ) ۲۸؍ جولائی۱۸۹۷ء ’’الہام ہوا۔تو پہ یا طو پہ۔فرمایا عبرانی لغت میں تلاش کرو شاید کہ یہ عبرانی لفظ ہو۔‘‘ (ذکر حبیب مؤلفہ حضرت مفتی محمد صادق صاحبؓصفحہ ۲۲۲ مطبوعہ دسمبر ۱۹۳۶ء) ۲۱؍ اگست۱۸۹۷ء ’’اِ نِّیْ مَعَ اللّٰہِ الْعَزِیْزِ الْاَکْبَرِ۔اَنْتَ مِنِّیْ وَ اَنَـا مِنْکَ۔‘‘۲؎ (ذکر حبیب مؤلفہ حضرت مفتی محمد صادق صاحبؓصفحہ ۲۲۱ مطبوعہ دسمبر ۱۹۳۶ء) ۱۸۹۷ء ’’ خواب میں دکھائے گئے۔۱۔تین اُسترے ۲۔عطر کی شیشی۔‘‘ (ذکر حبیب مؤلفہ حضرت مفتی محمد صادق صاحبؓصفحہ ۲۲۱ مطبوعہ دسمبر ۱۹۳۶ء) ۱۸۹۷ء ’’تین میں سے ایک پر عذاب نازل ہوگا۔‘‘ (ذکر حبیب مؤلفہ حضرت مفتی محمد صادق صاحبؓصفحہ ۲۲۱ مطبوعہ دسمبر ۱۹۳۶ء) دسمبر۱۸۹۷ء ’’کل حضرت اقدس ؑ کو چار پانچ مریدوں کی قسمت دکھلائی گئی جن کو وہ خوب جانتے ہیں اور ایک کی عمر صرف چار سال باقی ہے۔اِس سے زیادہ بیان کرنا مناسب نہیں سمجھا۔‘‘ (اصحابِ احمد مؤلفہ ملک صلاح الدین صاحب حصہ ۲ صفحہ ۱۲۰ حاشیہ۔مکتوب مرزا خدا بخش صاحبؓ بنام نواب محمد علی خان صاحبؓ مطبوعہ اگست ۱۹۵۲ء۔رجسٹر روایاتِ صحابہؓ غیر مطبوعہ نمبر ۵صفحہ ۶۲ روایت میاں امام الدین۳؎صاحبؓ سیکھوانی) ۱۸۹۷ء ’’ اور ایک الہام یہ بھی ہوا۔۱ چنانچہ سیّدہ مبارکہ بیگم صاحبہ اسی شب پیدا ہوئیں۔(شمس) ۲ (ترجمہ از مرتّب) مَیں خدائے عزیز و اکبر کے ساتھ ہوں۔تو مجھ سے ہے اور مَیں تجھ سے ہوں۔۳ میاں امام الدین صاحبؓ کی روایت کی رُو سے اِس رؤیا کی تاریخ فروری ۱۹۰۰ء ہے۔وَاللہُ اَعْلَمُ۔(شمس)