تذکرہ — Page 723
۴؍ دسمبر۱۹۰۷ء ’’ ۱۔اِنِّیْ مَعَکَ یَا مَسْـرُوْرُ۔۲۔وَقَعَ وَاقِعٌ وَّ ھَلَکَ ھَالِکٌ۔۳۔اَنْتَ مِنِّیْ بِـمَنْزِلَتِیْ۔۴۔اَنْتَ مِنِّیْ بِـمَنْزِلَۃِ رُوْحِیْ۔۵۔اَنْتَ مِنِّیْ بِـمَنْزِلَۃِ وَلَدِیْ۔۶۔اَنْتَ مِنِّیْ بِـمَنْزِلَۃِ عَرْشِیْ۔۷۔اَنْتَ مِنِّیْ بِـمَنْزِلَۃِ تَوْحِیْدِیْ وَ تَفْرِیْدِیْ۔۸۔اَنْتَ مِنِّیْ بِـمَنْزِلَۃِ النَّجْمِ الثَّاقِبِ۔۹۔اَنْتَ مِنِّیْ بِـمَنْزِلَۃِ الرُّحیٰ۔۱۰۔وَضَعْنَا النَّاسَ تَـحْتَ اَقْدَامِکَ۔۱۱۔وَ وَضَعْنَا عَنْکَ وِزْرَکَ الَّذِیْ اَنْقَضَ ظَھْرَکَ وَرَفَعْنَا لَکَ ذِکْرَکَ۔۱۲۔اِنِّیْ مَعَکَ یَا مَسْـرُوْرُ۔۱۳۔وَقَعَ وَاقِعٌ۔وَ ھَلَکَ ھَالِکٌ۔۱۴۔اِنَّ اللّٰہَ یُؤَخِّرُ اَجَلًا مُسَمّٰی۔۱۵۔اِنَّـمَا هُمْ فِيْ شِقَاقٍ۔۱۶۔فَسَيَكْفِيْكَهُمُ اللّٰه۔۱۷۔اُجِیْبُ دَعْوَتَکَ۔۱۸۔سَنُرِیْـھِمْ اٰیَـاتِنَا فِی الْاٰفَاقِ وَ فِیْ اَنْفُسِھِمْ۔۱۹۔اُجِیْبُ دَعْوَتَکُمَا۔۲۰۔اِنَّ اللّٰہَ عَلٰی کُلِّ شَیْءٍ قَدِیْرٌ۔۲۱۔اِنِّیْ اَنَـا رَبُّکَ الْاَعْلٰی۔۲۲۔اِخْتَرْتُ لَکَ مَا اخْتَرْتَ۔۲۳۔سَاُرِیْـھِمْ اٰیَاتِیْ فِی الْاٰفَاقِ وَ فِیْ اَنْفُسِھِمْ۔‘‘۱؎ (کاپی الہامات حضرت مسیح موعود علیہ السلام صفحہ ۱۸ تا ۲۰) دسمبر۱۹۰۷ء ’’ ۱۔اِنِّیْ مَعَکَ وَ مَعَ اَھْلِکَ۔اَحْـمِلُ اَوْزَارَکَ۲؎۔۲۔مَیں تیرے ساتھ ۱ (ترجمہ از ناشر) ۱۔اے مسرور مَیں تیرے ساتھ ہوں۔۲۔ایک واقعہ وقوع میں آئے گا اور ایک ہلاک ہونے والا ہلاک ہوگا۔۳۔تو میرے نزدیک بمنزلہ میری ذات کے ہے۔۴۔تو مجھ سے بمنزلہ میری روح کے ہے۔۵۔تو مجھ سے بمنزلہ میرے بیٹے کے ہے۔۶۔تو مجھ سے بمنزلہ میرے عرش کے ہے۔۷۔تو مجھ سے ایسا ہے جیسا کہ میری توحید اور تفرید۔۸۔تو مجھ سے بمنزلہ اس ستارے کے ہے جو قوت اور روشنی کے ساتھ شیطان پر حملہ کرتا ہے۔۹۔تو مجھ سے بمنزلہ چکی کے ہے۔۱۰۔ہم نے لوگوں کو تیرے قدموں کے نیچے رکھ دیا۔۱۱۔ہم نے تجھ سے وہ بوجھ اٹھا دیا جس نے تیری پیٹھ توڑ دی تھی اور تیرے ذکر کو بلند کیا۔۱۲۔اے مسرور میں تیرے ساتھ ہوں۔۱۳۔ایک واقعہ وقوع میں آئے گا اور ایک ہلاک ہونے والا ہلاک ہوگا۔۱۴۔یقیناً اللہ تعالیٰ مقرر مدت کو مؤخر کردے گا۔۱۵۔وہ تو صرف اختلاف کا شکار ہیں۔۱۶۔خدا تعالیٰ (دشمنوں کے مقابل پر ) تجھے کافی ہے۔۱۷۔میری تیری دعا قبول کروں گا۔۱۸۔عنقریب ہم ان کو گردونواح میں ان کی ذات میں اپنے نشانات دکھائیں گے۔۱۹۔میں تم دونوں کی دعا قبول کروں گا۔۲۰۔یقیناً اللہ تعالیٰ ہر شے پر قادر ہے۔۲۱۔میں تیرا ربّ اعلیٰ ہوں۔۲۲۔میں نے تیرے لئے وہ امر پسند کیا جو تو پسند کرتا ہے۔۲۳۔عنقریب میں ان کو ان کے گردونواح میں اور ان کی ذات میں اپنے نشان دکھاؤں گا۔۲ (ترجمہ) ۱۔مَیں تیرے ساتھ ہوں اور تیرے اہل کے ساتھ ہوں۔مَیں تیرے بوجھ اُٹھائوں گا۔