تذکرہ

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 704 of 1089

تذکرہ — Page 704

۲۷؍اگست ۱۹۰۷ء ’’ قبول ہوگئی۔نو دن کا بخار ٹوٹ گیا۔‘‘۱؎ (کاپی الہامات حضرت مسیح موعود علیہ السلام صفحہ ۴) ۱ (نوٹ) بدر مورخہ ۲۹؍ اگست ۱۹۰۷ء صفحہ ۴ اور الحکم مورخہ ۳۱؍ اگست۱۹۰۷ء صفحہ ۱ میں ان الہامات کے بارہ میں تحریر ہے کہ ’’صاحبزادہ میاں مبارک احمد صاحب جو سخت تپ سے بیمار ہیں اور بعض دفعہ بے ہوشی تک نوبت پہنچ جاتی ہے اور ابھی تک بیمار ہیں، اُن کی نسبت آج الہام ہوا۔’’قبول ہوگئی۔نو دن کا بخار ٹوٹ گیا‘‘ (فرمایا) یعنی یہ دعا قبول ہوگئی کہ اللہ تعالیٰ میاں صاحب موصوف کو شفا دے۔یہ پختہ طور پر یاد نہیں رہا کہ کس دن بخار شروع ہوا تھا لیکن خدا تعالیٰ نے اپنے فضل و کرم سے میاں کی صحت کی بشارت دی اور نویں دن تپ کے ٹوٹ جانے کی خوشخبری پیش از وقت عطا کی ہے۔نویں دن کی تصریح نہیں کی اور نہ ہوسکتی ہے لیکن یہ معلوم ہوتا ہے کہ تپ کی شدید حالت جس دن سے شروع ہوئی وہ ابتدا مرض کا ہوگا۔وَاللہُ اَعْلَمُ بِالصَّوَابِ۔‘‘۲؎ ۲ (نوٹ از ایڈیٹر بدر) ’’اگست گذشتہ میں مبارک احمد تپ شدید سے سخت بیمار ہوگیا تھا یہاں تک کہ بار بار غشی تک نوبت پہنچتی تھی اور تپ ایک سَو پانچ درجہ تک پہنچ گیا اور سرمارنے کی ایسی حالت تھی کہ سرسام کا خوف ہوکر نومیدی کی حالت ہوچکی تھی۔ایسی حالت میں الہام ہوا کہ ’’نو دن کا بخار ٹوٹ گیا۔‘‘ یہ الہام اخبار بدر مورخہ ۲۹ ؍ اگست میں قبل از وقت چھپ گیا تھا۔چنانچہ اس کے مطابق ۳۰ ؍ اگست ۱۹۰۷ء کو بخار بالکل ٹوٹ گیا اور مبارک احمد تندرست ہوکر باغ سَیر کرنے کے لئے چلا گیا اور پھر چند روز بخار رہ کر ۱۴؍ ستمبر ۱۹۰۷ء کو ٹوٹ گیا اور لڑکا بالکل صحت یاب ہوگیا اور لڑکے نے خود کہا کہ مَیں بالکل تندرست ہوں اور کھیلنا شروع کیا۔اس بیماری سے تو شفا ہوئی لیکن خدا تعالیٰ کا ایک پرانا فرمودہ پورا ہونا تھا اِس واسطے ایک دوسرے مرض سے مبارک احمد پھر بیمار ہوا کیونکہ ضرور تھا کہ خدا کے منہ کی باتیں ساری پوری ہوجاتیں اور اس الہام کی تفصیل یہ ہے کہ مبارک احمد کی پیدائش سے صرف ایک روز پہلے بذریعہ وحیِ الٰہی مسیح موعود کو جتلایا گیا کہ یہ لڑکا جلد فوت ہوکر خدا تعالیٰ سے جاملے گا۔چنانچہ اِس کی تشریح صاف الفاظ میں حضرت مسیح موعود نے اپنی کتاب تریاق القلوب مطبوعہ ۱۹۰۲ء کے صفحہ۴۰۔(روحانی خزائن جلد ۱۵ صفحہ ۲۱۳) میں کردی تھی چنانچہ اِس جگہ ہم اصل عبار ت نقل کرتے ہیں اور وہ یہ ہے۔’’مجھے خدا تعالیٰ نے خبر دی کہ مَیں تجھے ایک اَور لڑکا دوں گا اور یہ وہی چوتھا لڑکا ہے جو اَب پیدا ہوا جس کا نام مبارک احمد رکھا گیا اور اس کے پیدا ہونے کی خبر قریباً دو برس پہلے مجھے دی گئی اور پھر اُس وقت دی گئی کہ جب اس کے پیدا ہونے میں قریباً دو مہینے باقی رہتے تھے اور پھر جب یہ پیدا ہونے کو تھا تو یہ الہام ہوا اِنِّیْ اَسْقُطُ مِنَ اللّٰہِ