تذکرہ — Page 674
۵۔اِنَّ اللّٰہَ مَعَ الصَّادِقِیْنَ۔۶۔اَعْـجَبَنِیْ مَـوْتُکُمْ۔۷۔اِنِّیْ اَنَـا اللّٰہُ لَا اِلٰہَ اِلَّا اَنَـا۔۱؎ ۸۔ایک موسیٰ ہے میں اس کو ظاہر کروں گا اور لوگوں کےسامنے اس کو عزت دوں گا۔۹۔بَلَجَتْ اٰیَـاتِیْ۔۱۰۔تِلْکَ اٰیَـاتٌ ظَھَرَتْ بَعْضُھَا خَلْفَ بَعْضٍ۔۱۱۔اَجُرُّ الْاَثِیْمَ۲؎۔‘‘ (کاپی الہامات حضرت مسیح موعود علیہ السلام صفحہ ۹۶، ۹۵، ۹۴) ۱۵؍ مارچ ۱۹۰۷ء (الف) ’’۔بَلَجَتْ اٰیَـاتِیْ۔تِلْکَ اٰیَـاتٌ ظَھَرَتْ بَعْضُھَا خَلْفَ بَعْضٍ۔اَجُرُّ الْاَثِیْمَ وَ اُرِیْہِ الْـجَــحِیْمَ۔اِنِّیْ اٰثَـرْتُکَ وَ اخْتَرْتُکَ۔(ترجمہ) میرے نشان روشن ہوں گے۔بعض نشان بعض کے بعد ظہور میں آئیں گے تا اِس موسیٰ کی عزت ظاہر کی جائے۔پر جس نے میرا گناہ کیا ہے مَیں اس کو گھسیٹوں گا اور اس کو دوزخ دکھلاؤں گا۔مَیں نے تجھ کو چُن لیا اور اختیار کیا۔تیری عاجزانہ راہیں مجھے پسند آئیں۔میرا دشمن ہلاک ہوگیا۔اِنَّ اللّٰہَ مَعَ الصَّادِقِیْنَ۔خدا سچوں کے ساتھ ہے۔‘‘ (تتمہ حقیقۃ الوحی روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحہ ۵۲۰ حاشیہ) (ب) ’’ایک موسیٰ ہے میں اس کو ظاہر کروں گا اور لوگوں کےسامنے اس کو عزت دوں گا۔اَجُرُّ الْاَثِیْمَ وَ اُرِیْہِ الْـجَــحِیْمَ۔اور جس نے میرا گناہ کیا ہے میں اس کو گھسیٹوں گا اور اس کو دوزخ دکھلاؤں گا۔بَلَجَتْ اٰیَـاتِیْ۔میرے نشان روشن ہوجائیں گے۔‘‘ (کاپی الہامات حضرت مسیح موعود علیہ السلام صفحہ ۹۳) ۱۶؍ مارچ۱۹۰۷ء ’’۱۔فَتَنَّا بَعْضَھُمْ مِّنْ بَعْضٍ۔۳؎ ۲۔نیکی یہی ہے کہ خدا کے احکام کو پورا کرنا۔۳۔تیرے لئے یہ مبارک ہے۔یہ ہے جس سے بعض لوگ چھوڑ دیئے جائیں گے بعض پکڑے جائیں گے۔۱ (ترجمہ) ۵۔خدا سچوں کے ساتھ ہوتاہے۔۶۔تمہاری موت نے مجھے تعجب میں ڈالا۔۷۔مَیں ہی خدا ہوں میرے سوا اَور کوئی خدا نہیں۔(بدر مورخہ۱۴؍مارچ ۱۹۰۷ء صفحہ ۳) ۲ (ترجمہ) ۹۔میرے نشان روشن ہوں گے۔۱۰۔بعض نشان بعض کے بعد ظہور میں آئیں گے۔۱۱۔جس نے میرا گناہ کیا ہے مَیں اس کو گھسیٹوں گا۔(تتمہ حقیقۃ الوحی روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحہ ۵۲۰ حاشیہ) ۳ (ترجمہ از ناشر) اور اسی طرح ہم ان میں سے بعض کو بعض کے ذریعہ آزمائش میں ڈالتے ہیں۔