تذکرہ — Page 541
(ترجمہ) تیرا ہاتھ ہے اور تیری دعا اور خدا کی طرف سے رحم ہے۔‘‘ (حقیقۃ الوحی۔روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحہ ۱۰۲) نومبر ۱۹۰۵ء ’’ اِنِّیْ مَعَ الرَّسُوْلِ اَقُوْمُ۔‘‘ (کاپی الہامات حضرت مسیح موعود علیہ السلام صفحہ ۵۲) (ترجمہ) میں اپنے رسول کے ساتھ کھڑا ہوں گا۔‘‘ (حقیقۃ الوحی۔روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحہ ۱۰۷) ۹؍نومبر ۱۹۰۵ء خواب میں گنّا دکھائی دیا۔فرمایا۔اِس سے مراد کوئی مفسد ہ یا ہنگامہ ہوتا ہے۔الہام جو اس کے ساتھ ہوا یہ ہے۔اِنِّیْ مَعَ الرَّسُوْلِ اَقُوْمُ۔۱؎ (بدر جلد ۱ نمبر ۳۵ مورخہ ۱۵؍نومبر ۱۹۰۵ء صفحہ ۴ ) ۱۱؍ نومبر۱۹۰۵ء ۱۔’’ اِمَّا نُرِیَنَّکَ بَعْضَ الَّذِیْ نَعِدُ۔ھُمْ اَوْ نَتَوَفَّیَنَّکَ۔‘‘۲؎ (الحکم جلد ۹ نمبر۴۰ مورخہ۱۷؍ نومبر۱۹۰۵ء صفحہ ۱) ۲۔’’ لَا یُقْبَلُ عَـمَلٌ مِّثْقَالَ ذَرَّۃٍ مِّنْ غَیْرِ التَّقْوٰی۔‘‘۳؎ (کاپی الہامات حضرت مسیح موعود علیہ السلام صفحہ ۵۲ الحکم جلد ۹ نمبر۴۰ مورخہ۱۷؍ نومبر۱۹۰۵ء صفحہ ۱۔بدر جلد ۱ نمبر ۳۵ مورخہ ۱۳؍ نومبر ۱۹۰۵ء صفحہ ۱) ۱۳؍نومبر۱۹۰۵ء ’’ اِنَّکَ بِـاَعْیُنِنَا سَـمَّیْتُکَ الْمُتَوَکِّلَ۔‘‘۴؎ ( بدر جلد ۱ نمبر۳۶ مورخہ۱۷؍ نومبر ۱۹۰۵ء صفحہ۲ ) ۱۴؍ نومبر۱۹۰۵ء ’’رؤیا۔ایک کاغذ دکھایا گیا جس پر عربی عبارت میں ایمان کے اقسام لکھے ہیں۔وہ عبارت یاد نہیں رہی مگر اُس کا مطلب غالباً یہ تھا کہ ایمان چار قِسم ہے۔ایک روایتی ایمان، دوسرا وہ جو بصیرت سے حاصل ہوتا ہے۔تیسرا حالی ایمان، چوتھا استغراقی جو محویّت سے حاصل ہوتا ہے۔‘‘ ( بدر جلد ۱ نمبر۳۶ مورخہ۱۷؍ نومبر ۱۹۰۵ء صفحہ۲۔الحکم جلد ۹ نمبر۴۰ مورخہ۱۷؍ نومبر۱۹۰۵ء صفحہ ۱) ۱ (نوٹ از ناشر) الحکم مورخہ ۱۷؍نومبر ۱۹۰۵ء صفحہ ۱ میں بھی یہ رؤیا مع الہام درج ہے۔مزید تحریر ہے کہ ’’یہ رؤیا اور الہام آپ نے (بمقام امرتسر) لیکچر سے پہلے سنا دیا تھا۔لیکچر شروع کرنے کے آدھ گھنٹہ بعد پورا ہوگیا۔کوتاہ اندیش مخالفوں اور مُفسدوں نے اِس قدر شورو شر پیدا کیا کہ اپنی طرف سے وہ اپنے منصوبے میں کامیاب ہوگئے۔‘‘ ۲ (ترجمہ) یا تو وہ بعض باتیں ہم تجھے دکھائیں گے جن کا ان کو ہم نے وعدہ دیا ہے یا تجھے وفات دیں گے۔(الحکم مورخہ ۱۷؍نومبر ۱۹۰۵ء صفحہ ۱) ۳ (ترجمہ) تقویٰ کے بغیر کوئی عمل ذرہ برابر بھی قبول نہیں کیا جاتا۔(الحکم مورخہ ۱۷؍نومبر ۱۹۰۵ء صفحہ ۱) ۴ (ترجمہ از مرتّب) تو ہماری آنکھوں کے سامنے ہے مَیں نے تیرا نام متوکل رکھاہے۔