تذکرہ

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 23 of 1089

تذکرہ — Page 23

۱۸۷۶ء ’’انہیں دنوں میں مَیں نے ایک نہایت خوبصورت مرد دیکھا اور میں نے اسے کہا کہ تم ایک عجیب خوبصورت ہو۔تب اُس نے اشارہ سے میرے پر ظاہر کیا کہ میں تیرا بخت ِ بیدار ہوں۔اور میرے اس سوال کے جواب میں کہ تُو عجیب خوبصورت آدمی ہے اُس نے یہ جواب دیا کہ ہاں میں درشنی آدمی ہوں۔‘‘ (ازالہ اوہام۔روحانی خزائن جلد ۳ صفحہ ۲۰۶)؎۱ ۱۸۷۷ء ’’ مرزا اعظم بیگ سابق اکسٹرا اسسٹنٹ کمشنر نے ہمارے بعض بے دخل شرکاء کی طرف سے ہماری جائداد کی ملکیت میں حصہ دار بننے کے لئے ہم پر نالش دائر کی اور ہمارے بھائی مرزا غلام قادر صاحب مرحوم اپنی فتح یابی کا یقین رکھ کر جواب دہی میں مصروف ہوئے۔میں نے جب اس بارہ میں دعا کی تو خدائے علیم کی طرف سے مجھے الہام ہوا کہ اُجِیْبُ کُلَّ دُعَآئِکَ اِلَّا فِیْ شُرَکَآ ئِکَ؎۲ پس میں نے سب عزیزوں کو جمع کرکے کھول کر سنادیا کہ خدائے علیم نے مجھے خبر دی ہے کہ تم اس مقدمہ میں ہرگز فتح یاب نہ ہوگے اس لئے اس سے دست بردار ہوجانا چاہیے لیکن انہوں نے ظاہری وجوہات اور اسباب پر نظر کرکے اور اپنی فتح یابی کو متیقن خیال کرکے میری بات کی قدر نہ کی اور مقدمہ کی پیروی شروع کردی اور عدالت ماتحت میں میرے بھائی کو فتح بھی ہوگئی۔لیکن خدائے عالم الغیب کی وحی کے بر خلاف کس طرح ہوسکتا تھا بالآخر چیف کورٹ میں میرے بھائی کو شکست ہوئی اور اس طرح اس الہام کی صداقت سب پر ظاہر ہوگئی۔‘‘ (نزول المسیح۔روحانی خزائن جلد ۱۸ صفحہ ۵۹۰، ۵۹۱) ۱۸۷۷ء ’’میں تیری ساری دعائیں قبول کروں گا مگر شرکاء کے بارہ میں نہیں۔‘‘ (حقیقۃ الوحی۔روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحہ ۲۵۴ ) ’’اُردو میں بھی الہام ہوا تھا جو یہی؎۳ فقرہ ہے۔اس الہام میں جس قدر خدا نے اپنے اس عاجز بندہ کو عزت دی ۱ دیکھئے البدر مورخہ ۱۶ جولائی ۱۹۰۴ء صفحہ ۴ و الحکم مورخہ ۱۰ جولائی ۱۹۰۴ء صفحہ ۱۲۔(سیّد عبد الحی ٔ) ۲ (نوٹ از مولانا جلال الدین شمسؓ) انجامِ آتھم۔روحانی خزائن جلد ۱۱ صفحہ ۱۸۱ میں یہ الہام یوں مرقوم ہے یَا اَحْـمَدُ اُجِیْبُ کُلَّ دُعَآئِکَ اِلَّا فِیْ شُـرَکَآئِکَ۔۳ (نوٹ از حضرت مرزا بشیر احمدؓ)’’یہی ‘‘ کے لفظ سے مراد الہام ’’اُجِیْبُ کُلَّ دُعَآئِکَ اِلَّا فِیْ شُرَکَآئِکَ ‘‘ کا ترجمہ (میں تیری ساری دعائیں قبول کروں گا مگر شرکاء کے بارہ میں نہیں) ہے جسے حضورؑنے حقیقۃالوحی۔روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحہ ۲۵۴کے متن میں درج فرمایا ہے اور وہیں سے لے کر یہاں درج کیا گیا ہے۔