تذکرہ

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 313 of 1089

تذکرہ — Page 313

اَلْاَمْرَ؎۱اضُ تُشَاعُ وَالنُّفُوْسُ تُضَاعُ… ایسا ہی اِنَّا لِلہِ وَ اِنَّـا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ؎۲کا بھی الہام ہوا۔‘‘ (الحکم جلد ۴ نمبر ۲۹ مورخہ ۱۶؍اگست ۱۹۰۰ء صفحہ ۱۰) ۱۱؍اپریل ۱۹۰۰ء (الف)’’عید اَضحی؎۳ کی صبح کو مجھے الہام ہوا کہ کچھ عربی میں بولو۔چنانچہ بہت احباب کو اِس بات سے اطلاع دی گئی اور اِس سے پہلے مَیں نے کبھی عربی زبان میں کوئی تقریر نہیں کی تھی لیکن اُس دن مَیں عید کا خطبہ عربی زبان میں پڑھنے کے لئے کھڑا ہوا تو اللہ تعالیٰ نے ایک بلیغ فصیح پُر معانی کلام عربی میں میری زبان میں جاری کی جو کتاب خطبہ الہامیہ میں درج ہے۔وہ کئی جُز کی تقریر ہے جو ایک ہی وقت میں کھڑے ہوکر زبانی فی البدیہہ کہی گئی اور خدا نے اپنے الہام میں اس کا نام نشاؔن رکھا کیونکہ وہ زبانی تقریر محض خدائی قوت سے ظہور میں آئی۔مَیں ہرگز یقین نہیں مانتا کہ کوئی فصیح اور اہلِ علم اور ادیب عربی بھی زبانی طور پر ایسی تقریر کھڑا ہوکر کرسکے۔‘‘ (نزول المسیح۔روحانی خزائن جلد ۱۸ صفحہ ۵۸۸) ۱ (ترجمہ) یعنی بیماریاں پھیلیں گی اور جانیں ضائع ہوں گی… اِنَّـا لِلّٰہِ وَ اِنَّـا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ۔۲ (نوٹ از مولانا جلال الدین شمسؓ) ’’اِس الہامی پیشگوئی کے مطابق ملک میں وَبا ہیضہ وغیرہ جس شدّت کے ساتھ پھیلے ہیں اور جس قدر جانیں ان کی نذر ہوئی ہیں وہ کوئی مخفی امر نہیں… یہ الہام ایسے وقت میں ہوا تھا جبکہ ابھی ہیضہ وغیرہ امراض کا پنجاب میں نام و نشان نہ تھا… ایسا ہی اِنَّـا لِلّٰہِ وَ اِنَّـا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ کا الہام بھی ہوا تھا جس سے حضرت اقدس کے کسی مخلص دوست کی موت کا پتہ ملتا ہے آخر یہ ساری باتیں (جوخدائے علیم کا کلام تھا) اپنے وقت پر پوری ہوئیں اور ان الہامات کے موافق ہماری جماعت کے بعض نہایت مخلص اور پُرجوش دوست ہم سے علیحدہ ہوئے۔ازاں جملہ میاں محمد اکبر صاحب ٹھیکیدار ساکن بٹالہ ہیں جو اس الہام کے موافق فوت ہوئے۔‘‘ (الحکم مورخہ ۱۶؍اگست ۱۹۰۰ء صفحہ۱۰) ۳ (نوٹ از حضرت مرزا بشیر احمدؓ) الحکم جلد ۴ نمبر ۱۴ مورخہ ۱۷؍اپریل ۱۹۰۰ء صفحہ ۲ میں لکھا ہے۔’’ آج عید کی صبح کو مولانا موصوف (یعنی مولانا عبدالکریم صاحبؓ سیالکوٹی) اندر تشریف لے گئے اور عرض کیا کہ ’’مَیں آج خصوصیت کے ساتھ عرض کرنے کو آیا ہوں کہ آپ تقریر ضرور کریں خواہ چند فقرے ہی ہوں۔‘‘ آپ نے فرمایا کہ ’’خدا نے ہی حکم دیا ہے۔‘‘ اور فرمایا کہ رات کو الہام ہوا ہے کہ’’ مجمع میں کچھ عربی فقرے پڑھو۔مَیں کوئی اَور مجمع سمجھتا تھا شاید یہی مجمع ہو۔‘‘