تذکرہ

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 9 of 1089

تذکرہ — Page 9

کے والد صاحب کے مسجد میں پایا۔پھر خلاصہ یہ کہ اس احقر نے مولوی صاحب موصوف کی اس وقت کی تقریر کو سن کر معلوم کرلیا کہ ان کی تقریر میں کوئی ایسی زیادتی نہیں کہ قابلِ اعتراض ہو اس لئے خاص اللہ کے لئے بحث کو ترک کیا گیا۔رات کو خداوند ِ کریم نے اپنے الہام اور مخا طبت میں اُسی ترکِ بحث کی طرف اشارہ کرکے فرمایا کہ تیرا خدا تیر ے اس فعل سے راضی ہوا اور وہ تجھے بہت برکت دے گا یہاں تک کہ بادشاہ تیرے کپڑوں سے برکت ڈھونڈیں گے۔پھر بعد اس کے عالمِ کشف میں وہ بادشاہ دکھلائے گئے جو گھوڑوں پر سوار تھے۔چونکہ خا لصاً خدا اور اس کے رسول کے لئے انکسار اور تذلل اختیار کیا گیا اس لئے اس محسنِ مطلق نے نہ چاہا کہ اُس کو بغیر اجر کے چھوڑے۔‘‘ (براہین احمدیہ حصہ چہارم۔روحانی خزائن جلد ۱صفحہ ۶۲۱،۶۲۲ حاشیہ در حاشیہ نمبر ۳) (ب) ’’مجھے اللہ جلّ شانہٗنے یہ خوشخبری بھی دی ہے کہ وہ بعض امراء اور ملوک کو بھی ہمارے گروہ میں داخل کرے گا اور مجھے اس نے فرمایا کہ میں تجھے برکت پر برکت دوں گا۔یہاں تک کہ بادشاہ تیرے کپڑوں سے برکت۱؎ ڈھونڈیں گے۔‘‘ (برکات الدعا۲؎۔روحانی خزائن جلد ۶ صفحہ ۳۵) (ج) ’’عالم کشف میں مجھے وہ بادشاہ دکھلائے گئے جو گھوڑوں پر سوار تھے اورکہا گیا کہ یہ ہیں جو اپنی گردنوں پر تیری اطاعت کا جُوا اُٹھائیں گے اورخداانہیں برکت دے گا۔‘‘ (تجلّیاتِ الٰہیہ۔روحانی خزائن جلد ۲۰ صفحہ ۴۰۹ حاشیہ) (د) ’’اِنِّیْ۳؎ رَاَیْتُ فِیْ مُبَشِّـرَۃٍ اُرِیْتُـھَا جَـمَاعَۃً مِّنَ الْمُؤْمِنِیْنَ الْمُخْلِصِیْنَ وَالْمُلُوْکِ الْعَادِ لِیْنَ ۱ حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں۔’’یہ برکت ڈھونڈنے والے بیعت میں داخل ہوں گے اور ان کے بیعت میں داخل ہونے سے گویا سلطنت بھی اس قوم کی ہوگی۔پھر مجھے کشفی رنگ میں وہ بادشاہ دکھائے بھی گئے۔وہ گھوڑوں پر سوار تھے اور چھ سات سے کم نہ تھے۔‘‘ (الحکم مورخہ ۲۴؍ اکتوبر ۱۹۰۲ ء صفحہ ۱۰ ) ۲ نیز ’’ قادیان کے آریہ اور ہم۔روحانی خزائن جلد ۲۰ صفحہ ۴۲۰‘‘ (ناشر) ۳ (ترجمہ از مرتّب) میں نے ایک مبشر خوا ب میں مخلص مومنوں اور عادل اور نیکوکار بادشاہوں کی ایک جماعت دیکھی