تذکرہ — Page 279
تجھ میں پھونکی۔تو مدد دیا جائے گا اور کسی کو گریز کی جگہ نہیں رہے گی۔تو حق کے ساتھ نازل ہوا اور تیرے ساتھ نبیوں کی پیشگوئیاں پوری ہوئیں۔خدا نے اپنے فرستادہ کو بھیجا تا اپنے دین کو قوت دے اور سب دینوں پر اس کو غالب کرے۔اس کو خدا نے قادیاں کے قریب نازل کیا اور وہ حق کے ساتھ اترا اور حق کے ساتھ اتارا گیا اور ابتدا سے ایسا ہی مقرر تھا۔تم گڑھے کے کنارے پر تھے خدا نے تمہیں نجات دینے کے لئے اسے بھیجا۔اے میرے احمد تو میری مراد اور میرے ساتھ ہے۔میں نے تیری بزرگی کا درخت اپنے ہاتھ سے لگایا۔میں تجھے لوگوں کا امام بنائوں گا اور تیری مدد کروں گا۔کیا لوگ اس سے تعجب کرتے ہیں۔کہہ خدا عجیب ہے چن لیتا ہے جس کو چاہتا ہے اور اپنے کاموں سے پوچھا نہیں جاتا۔خدا کا سایہ تیرے پر ہوگا اور وہ تیری پناہ رہے گا۔آسمان بندھا ہوا تھا اور زمین بھی ہم نے دونوں کو کھول دیا۔تو وہ عیسیٰ ہے جس کا وقت ضائع نہیں کیا جائے گا۔تیرے جیسا موتی ضائع نہیں ہو سکتا۔ہم تجھے لوگوں کے لئے نشان بنائیں گے اور یہ امر ابتدا سے مقدر تھا۔تو میرے ساتھ ہے۔تیرا بھید میرا بھید ہے تو دنیا اور آخرت میں وجیہ اور مقرب ہے۔تیرے پر انعام خاص ہے اور تمام دنیا پر تجھے بزرگی ہے۔بخرام کہ وقت تو نزدیک رسید و پائے محمدیاں برمنارِ بلند تر محکم افتاد۔میں اپنی چمکار دکھلائوں گا اپنی قدرت نمائی سے تجھ کو اٹھائوں گا۔دنیا میں ایک نذیر آیا پر دنیا نے اس کو قبول نہ کیا لیکن خدا اسے قبول کرے گا اور بڑے زور آور حملوں سے اس کی سچائی ظاہر کر دے گا۔اس کے لئے وہ مقام ہے جہاں انسان اپنے اعمال کی قوت سے پہنچ نہیں سکتا تو میرے ساتھ ہے۔تیرے لئے رات اور دن پیدا کیا گیا۔تیری میری طرف وہ نسبت ہے جس کی مخلوق کو آگاہی نہیں۔اے لوگو تمہارے پاس خدا کا نور آیا پس تم منکر مت ہو۔‘‘ (کتاب البریہ۔روحانی خزائن جلد۱۳ صفحہ ۱۰۰ تا۱۰۳) ۱۸۹۷ء ’’ اس نے مجھے بشارت دی کہ مَیں تجھے برکت دُوں گا اور بہت برکت دُوں گا یہاں تک کہ بادشاہ تیرے کپڑوں سے برکت ڈھونڈیں گے۔‘‘ (کتاب البریہ۔روحانی خزائن جلد ۱۳ صفحہ ۱۷۹ حاشیہ)