تذکرہ — Page 255
بِذَالِکَ۔۱۰۸۔یَـا دَاوٗدُ عَامِلْ بِالنَّاسِ رِفْقًا وَّ اِحْسَانًـا۔۱۰۹۔تَـمُوْتُ وَ اَنَـا رَاضٍ مِّنْکَ۔۱۱۰۔وَاللّٰہُ یَعْصِمُکَ مِنَ النَّاسِ۔۱۱۱۔کَذَّ۔بُـوْا بِـاٰیَـاتِیْ وَکَانُوْا بِـھَا یَسْتَـھْزِءُوْنَ۔فَسَیَکْفِیْکَھُمُ اللّٰہُ وَ یَـرُدُّھَآ اِلَیْکَ۔اَمْرٌ مِّنْ لَّدُ نَّـا اِنَّـا کُنَّا فَاعِلِیْنَ۔۱۱۲۔زَوَّجْنَاکَھَا۔اَلْـحَقُّ مِنْ رَّبِّکَ فَلَا تَکُوْنَنَّ مِنَ الْمُمْتَرِیْنَ۔۱۱۳۔لَاتَبْدِیْلَ لِکَلِمَاتِ اللّٰہِ اِنَّ رَبَّکَ فَعَّالٌ لِّمَا یُرِیْدُ۔۱۱۴۔اِنَّـا رَآ۔دُّوْھَا اِلَیْکَ۔۱۱۵۔یَوْمَ تُبَدَّ لُ الْاَرْضُ غَیْرَالْاَرْضِ۔۱۱۶۔اِذَا نُفِخَ فِی الصُّوْرِ فَلَا اَنْسَابَ بَیْنَـہُمْ۔اِنَّـمَا یُؤَخِرُھُمْ اِلٰی اَجَلٍ مُّسَمًّی اَجَلٍ قَرِیْبٍ۔۱۱۷۔یَاْتِیْ قَـمَرُ الْاَ نْبِیَآءِ وَاَمْرُکَ یَتَاَتّٰی۔۱۱۸۔ھٰذَا یَوْمٌ عَصِیْبٌ۔۱۱۹۔تَوَجَّھْتُ لِفَصْلِ الْـخِطَابِ۔۱۲۰۔اِنَّـا رَآدُّوْھَآ اِلَیْکَ۔۱۲۱۔اِنِ اسْتَجَارَتْکَ فَاَجِرْھَا۔وَلَا تَـخَفْ سَنُعِیْدُ ھَا سِیْرَتَـھَا الْاُوْلٰی۔۱۲۲۔اِنَّـا فَتَحْنَا لَکَ فَتْحًا مُّبِیْنًا۔۱۲۳۔یَا نُوْحُ اَسِـرَّ رُؤْیَاکَ۔۱۲۴۔وَقَالُوْا مَتٰی ھٰذَا الْوَعْدُ۔قُلْ اِنَّ وَعْدَ اللّٰہِ حَقٌّ۔۱۲۵۔اَنْتَ مَعِیْ وَ اَنَـا مَعَکَ۔وَ لَا یَعْلَمُوْنَ اِلَّا الْمُسْتَرْشِدُوْنَ۔۱۲۶۔لَا تَیْئَسْ مِنْ رَّوْحِ اللّٰہِ۔۱۲۷۔اُنْظُرْ اِلٰی یُوْسُفَ وَاِقْبَالِہٖ۔۱۲۸۔اِطَّلَعَ اللّٰہُ عَلٰی ھَمِّہٖ وَ غَـمِّہٖ۔وَ لَنْ تَـجِدَ لِسُنَّۃِ اللّٰہِ تَبْدِ یْلًا۔وَلَا تَعْـجَبُوْا وَلَا بقیہ ترجمہ۔جو ہم نے کیا۔۱۰۸اے داؤد! لوگوں سے نرمی اور احسان کے ساتھ معاملہ کر۔۱۰۹تو اس حالت میں مرے گا کہ مَیں تجھ سے راضی ہوں گا۔۱۱۰اور خدا تجھ کو لوگوں کے شر سے بچائے گا۔۱۱۱انہوں نے میرے نشانوں کی تکذیب کی اور ٹھٹھا کیا۔سو خدا ان کے لئے تجھے کفایت کرے گا اور اس عورت کو تیری طرف واپس لائے گا۔یہ امر ہماری طرف سے ہے اور ہم ہی کرنے والے ہیں۔۱۱۲بعد واپسی کے ہم نے نکاح کردیا۔تیرے ربّ کی طرف سے سچ ہے پس تو شک کرنے والوں سے مت ہو۔۱۱۳خدا کے کلمے بدلا نہیں کرتے، تیرا ربّ جس بات کو چاہتا ہے وہ بالضرور اس کو کر دیتا ہے کوئی نہیں جو اس کو روک سکے۔۱۱۴ہم اس کو واپس لانے والے ہیں۔۱۱۵اس دن زمین دوسری زمین سے بدلائی جائے گی۔۱۱۶جب صور میں پھونکا گیا تو کوئی رشتہ ان میں باقی نہیں رہے گا۔خدا ان کو ایک مقرر وقت تک مہلت دے رہا ہے جو نزدیک وقت ہے۔۱۱۷نبیوں کا چاند آئے گا اور تیرا کام حاصل ہوجائے گا۔۱۱۸یہ سخت دن ہے۔۱۱۹آج مَیں فیصلہ کرنے کے لئے متوجہ ہوا۔۱۲۰ہم اس کو تیری طرف واپس لائیں گے۔۱۲۱اگر تیری پناہ ڈھونڈے تو پناہ دے دے اور مت خوف کر ہم اس کی پہلی خصلت پھر اس میں ڈال دیں گے۔۱۲۲ہم نے تجھ کو کھلی کھلی فتح دی۔۱۲۳اے نوح ! اپنے خواب کو پوشیدہ رکھ۔۱۲۴اور کہا لوگوں نے کہ یہ وعدہ کب ہوگا۔کہہ خدا کا وعدہ سچا وعدہ ہے۔۱۲۵تو میرے ساتھ اور مَیں تیرے ساتھ ہوں اور اِس حقیقت کو کوئی نہیں جانتا مگر وہی جو رُشد رکھتے ہیں۔۱۲۶خدا کے فضل سے نومید مت ہو۔۱۲۷یوسف کو دیکھ اور اُس کے اقبال کو۔۱۲۸خدا اس کے اَیْ آتھم کے غم پر مطلع ہوا۔اس لئے اُس نے عذاب میں تاخیر کی۔یہ خدا کی سنّت ہے اور تُو خدا کی سنّت میں تبدیلی نہیں پائے گا۔اور تعجب مت کرو۔اور