تذکرہ

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 246 of 1089

تذکرہ — Page 246

۲۷؍ جنوری ۱۸۹۶ء ’’رَاَیْتُ؎۱ کَاَنَّ مَسْجِدًا اَعْنِی الْمَسْجِدَ الَّذِیْ وَقَعَ عِنْدَ السُّوْقِ قَدْ ھُدِّمَتْ۔وَھَدَّمَہٗ رَجُلٌ۔وَھَدَّمَ مَعَہٗ مَکَانًا لَّنَا۔وَ اَنَا اَقُوْلُ کَانَ ھٰذَا مَسْجِدًا فَنُفَوِّضُ الْاَمْرَ اِلَی اللّٰہِ۔‘‘ ؎۲ (رجسٹر متفرق یادداشتیں از حضرت مسیح موعود علیہ السلام صفحہ ۲۱۹) ۱۶؍ مارچ ۱۸۹۶ء ’’عین ایک بجے رات پر ۲۹؍ رمضان شب دوشنبہ کو یعنی ۱۶؍مارچ ۱۸۹۶ء کو مَیں نے امام علی شاہ کو خواب میں دیکھا۔گویا پہلے مَیں ان کے مکان پر گیا اور پھر وہ میرے چھوڑنے کے لئے ایک جماعت کے ساتھ آئے جو شاید قریب ۱۰دس آدمی کے ہوں گے اور انہوں نے مجھ سے میرا طریق پوچھا اور مَیں نے بجواب ان کے فارسی زبان میں ان کو کہا کہ ’’ آنچہ؎۳ در ذکر لَآ اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ مے کردید آں نظر اجمالی بود وناقص۔و آنچہ ما مے کنیم آں نظر مبسوط است و محیط۔بہ بینیدایں طریق است کہ کارِشما مثل غنچہ بود وہمہ اجزا نہفتہ (اس میں مَیں نے ہاتھ کو غنچہ کی شکل بناکر دکھلایا) پھر مَیں نے کہا۔و کار ماہمہ شگفتہ است و مثلِ گل۔و در ذکرِ ما نظر بر ھمہ تفاصیل نفی غیر عبور مےکند۔و ایں چنیں شکل است۔(پھر مَیں نے ہاتھ کو غنچہءِ شگفتہ کی طرح کرکے دکھلایا) اورکہا بہ بینید ایں چنیں است لَآ اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ۔ایں نفی برہمہ اجزاء ز روئے تفصیل است۔میں نے جب یہ بات ۱ (ترجمہ از مرتّب) مَیں نے دیکھا گویا مسجد یعنی وہ مسجد جو بازار کے پاس ہے گرادی گئی ہے اور اس کو ایک شخص نے گرایا ہے اور اس کے ساتھ ایک اور مکان کو بھی جو ہمارا تھا گرادیا ہے اور مَیں کہتا ہوں کہ یہ تو مسجد تھی۔پس ہم اس معاملے کو اللہ کے سپرد کرتے ہیں۔۲ (نوٹ از ناشر) یہ کشف ایک رنگ میں اس وقت پورا ہوا جب مورخہ ۲۳ اور ۲۴؍مئی ۲۰۱۸ء کی درمیانی رات معاندین نے سیالکوٹ، پاکستان میں واقع مسجد بیت المبارک کے گنبد و مینار اور اس سے ملحقہ تاریخی اہمیت کے مکان حکیم حسام الدین صاحبؓ کو منہدم کرنے کی کارروائی کی۔۳ (ترجمہ از مرتّب) وہ جو لَآ اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ کے ذکر میں تم کرتے تھے وہ اجمالی نظر تھی اور ناقص۔اور وہ جو ہم کرتے ہیں وہ نظر مبسُوط اور محیط ہے دیکھو یوں ہے کہ تمہارا کام غنچہ کی طرح تھا اور تمام اجزاء پوشیدہ تھے… اور ہمارا کام کھِلے ہوئے پھول کی مانند ہے اور ہمارے ذکر میں نظر غیر کی نفی کی تمام تفصیلات پر حاوی ہے اور یہ شکل ہے… دیکھو لَآ اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ یُوں ہے۔یہ نفی تمام اجزاء پر تفصیلی طور سے ہے۔