تذکرۃ الشہادتین اور پیغام صلح بطرز سوال و جواب — Page 3
سمِ اللهِ الرَّحِمَنِ الرَّحِيم پیش لفظ اللہ تبارک تعالیٰ کا احسان عظیم ہے کہ اُس نے مجھ جیسی عاجہ اور ناکارہ کو صد سالہ جشن تشکر کے موقع پر اس رنگ میں خدمت کا موقع دیا کہ حضرت سلطان القلم مسیح و مہدی زمان ) آپ پر آپ کی آل اور آپ کی جماعت پر سلامتی ہو) کی کچھ کتب آسان الفاظ میں سوال وجواب کے اندازہ میں پیش کروں۔آپ کا علم کلام و سرر آگیں کے ہے جس کے لئے رہتی دنیا تک وضع وضع کے مینا د ساتر ڈھالے جائیں گے۔مقصد یہی ہوگا کہ زیادہ سے زیادہ افراد اس سے روحانی لطف حاصل کر کے معبود اور عیب کے درمیان فاصلوں کو کم کرتے چلے جائیں۔حضرت اقدس مسیح موعود فرماتے ہیں یہ میری زبان کی تائید میں ایک اور زبان بول رہی ہے اور میرے ہاتھ کی تقویت کے لئے ایک اور ہاتھ چل رہا ہے جس کو دنیا نہیں دیکھتی مگر میں دیکھ رہا ہوں میرے اندر ایک آسمانی روح بول رہی ہے جو میر لفظ لفظ اور حرف حرف کو زندگی بخشتی ہے دانزالہ اوہام (۳۰۳)