تذکرۃ المہدی

by Other Authors

Page 39 of 317

تذکرۃ المہدی — Page 39

تذكرة المهدي 39 نصه اول اور جو فرق ہے تو یہ کہ بموجب حکم قرآن و حدیث اور اجماع صحابہ رضی اللہ عنم حضرت عیسی علیہ السلام کو وفات شدہ مانتے ہیں اور جس عیسی علیہ السلام کے آنے کی اس امت محمدیہ میں خبر تھی وہ ہم حضرت مرزا غلام احمد قادیانی علیہ السلام کو جانتے ہیں۔اور ایمان رکھتے ہیں کہ آنے والے عیسی علیہ السلام یہی ہیں۔مولوی صاحب : مرزا صاحب عیسی علیہ السلام کیونکر ہو سکتے ہیں وہ تو آسمان پر زندہ بیٹھے ہیں۔میں : وہ زندہ نہیں ہیں مرگئے۔مولوی صاحب یہ کہاں لکھا ہے کہ وہ مرگئے زندہ نہیں۔میں: قرآن شریف کے چھٹے پارہ میں جو سورہ مائدہ ہے اس کا آخری رکوع پڑھ لو تمہیں یاد نہ ہو تو قرآن شریف لاؤ میں پڑھ دوں۔مولوی صاحب قرآن شریف کی تفسیروں میں تو یہی لکھا ہے کہ عیسی علیہ السلام زندہ آسمان پر اٹھائے گئے۔میں: تفسیروں میں یہ بھی لکھا ہے کہ عیسی علیہ السلام وفات پاگئے؟ مولوی صاحب: ہم تو مفتی بہ قول کو مانیں گے۔میں: مفتی بہ قول تو کوئی ہے ہی نہیں اختلاف موجود ہے۔مولوی صاحب مفتی بہ ہم تو یہی جانتے ہیں جو جمہور ہے اور جس پر اجماع ہو چکا ہے۔میں : مولوی صاحب جمہور اور اجماع توحیات عیسی پر نہیں ہے اور اگر آپ اجماع پر ہی ایمان رکھتے ہیں تو صحابہ رضی اللہ عنہم کا اجماع موجود ہے اور صحابہ رضی اللہ عنہم میں سے ایک بھی اس اجماع سے باہر نہیں ہے۔مولوی صاحب : وہ کہاں ہے ؟ میں : بخاری شریف میں ہے اور وہ یہ ہے کہ جب آنحضرت ﷺ کی