تذکرۃ المہدی

by Other Authors

Page 284 of 317

تذکرۃ المہدی — Page 284

تذكرة المهدى 284 آپ کی مہر تصدیق اپنی نبوت کے سرٹیفکیٹ پر نہ کرا کر نبی بنجائے یہ نہیں ہو سکتا ایک ہندو یا عیسائی یا موسائی یا زردشتی یا اور کوئی غیر مسلم نبی نہیں ہو سکتا تا وقتے کہ آنحضرت اللہ کے دربار سے سند حاصل نہ کرلے۔اور آپ کو مان کر آپ کی تربیت سے آپ کے زیر اثر رہ کر آپ کی گود میں بیٹھ کر آپ میں فنا ہو کر آپ کا خادم یا مقبول و محبوب بن کر آپ کی چادر اوڑھ کر نبی بن سکتا ہے۔دیکھو اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ صِرَاطَ الَّذِيْنَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ سوره فاتحه کی آیت اور أَنْعَمَ اللهُ عَلَيْهِمْ مِّنَ النَّبِيِّينَ وَالصِّدِّيقِينَ وَالشُّهَدَاءِ والصَّلِحِينَ نساء کی آیت ملا کر پڑھو تو اس سے کیا نتیجہ برآمد ہوتا ہے علاوہ اس کے تم تو صوفی مشرب ہو صوفی کہتے ہیں کہ اللہ میں فنا ہو کر اللہ ہی بن جاتا ہے تو فنافی الرسول ہو کے رسول ہی بنا۔فنافی المرشد ہو کر مرشد ہی بنجاتا ہے تو بیچ کا درجہ گو اس میں کامل فنا بھی ہو تب بھی نبی نہیں ہو سکتا کیا یہ آیتیں جو میں نے ابھی پڑھی ہیں یوں ہی اس امت کے آنسو پونچھنے کے واسطے ہیں اور حقیقت کچھ نہیں۔منشی صاحب غور کرو ترقی کی طرف قدم اٹھاؤ تنزل کی طرف مت جھکو۔اللہ تعالی بخیل نہیں ممسک نہیں کمزور نہیں۔کسی چیز کی اس کے یہاں کمی نہیں۔وہ قادر ہے۔سب چیز کا مالک ہے وہ خالق ہے سُبحَا نَه وَتَعَالَى عَمَّا تَصِفُونَ اس کے سوا اور بھی باتیں ہوتی رہیں کچھ وہ اپنے شبہات پیش کرتے رہے میں جواب دیتا رہا۔دوسرے روز میں حضرت اقدس کی خدمت میں لے گیا۔حضرت اقدس علیہ السلام نے وسمہ اور مہندی دونو ملا کر لگایا ہوا تھا آپ نے منشی صاحب سے ملاقات کی اور بیٹھ گئے میں نے اس اپنی تقریر کو دہرا کر عرض کیا کہ منشی صاحب کو نبوت کے بارہ میں کچھ شکوک ایسے ہیں کہ ان کو مانے میں عذر انکار کے درجہ تک ہے اور میں نے اس طرح سے بیان کیا حضرت اقدس نے فرمایا کہ یہ صحیح ہے