تذکرۃ المہدی — Page 271
تذكرة المحمدي 271 عرض حال تذكرة المهدى حصہ اول جس کی ضخامت 375 صفحہ کی اسی تقطیع پر ہے ہاتھوں ہاتھ فروخت ہو گیا۔چونکہ دوسرے حصہ کا ارادہ اسی قدر صفحوں پر تھا کاغذ وغیرہ کی گرانی سے میں چھپوا نہ سکا اور میرے پاس اس قدر سرمایہ بھی نہ تھا بعض دوستوں نے روپیہ سے امداد دینے کا وعدہ کیا مگر وہ کسی وجہ سے مدد نہ دے سکے اور ادھر بہت سے دوستوں کا دوسرے حصہ کے لئے تقاضا تھا اور حضرت امام واجب الاتباع خلیفہ ثانی مسیح موعود علیہ السلام نے فرمایا کہ دوسرا حصہ چھپنا چاہئے اور پھر یہ بھی خیال تھا کہ جتنے حالات آپ کے مجھے معلوم ہیں وہ دوستوں کو پہنچا دوں گا کہ میرے ذمہ باز پرس نہ ہو اور میں سبکدوش ہو جاؤں اس خیال سے سوچ سوچ کر یہ طریق اختیار کیا کہ دوسرے حصہ کے کئی کئی حصے کر کے شائع کردوں درنہ دوسرا 375 صفحہ کا ہے اس حساب سے یہ رسالہ 48 صفحہ کا دوسرے حصے کا ساتواں حصہ ہے جب یہ حصہ خواہ جلد خواہ دیر سے فروخت ہو جائے گا تو اس کے منافع سے دوسرے حصہ کا دوسرا شائع ہو گا اسی واسطے چہار آنے قیمت رکھی گئی ہے تاکہ کسی کو خریداری میں مشکل واقع نہ ہو۔تیسرے حصہ کے لئے بھی جو دوسرے حصہ کا دوسرا جزو ہے شائقین منتظر رہیں۔مسودہ اور نوٹ تو میرے پاس پانچ حصہ تک کے موجود ہیں۔والسلام مع الاحترام خاکسار محمد سراج الحق نعمانی رئیس بسر ساده حال قادیان