تذکرۃ المہدی

by Other Authors

Page 249 of 317

تذکرۃ المہدی — Page 249

تذكرة المهدى 249 ایک دن حضرت اقدس علیہ السلام نے جب دیکھا کہ یہ لوگ یوں تو باز نہیں آئیں گے نذیر حسین محدث دہلوی کو مقابلہ کے لئے نہیں نکلے دیتے ایک اشتہار لکھا۔اور شائع کیا منجملہ اور مضامین ایک یہ بھی مضمون تھا کہ فلاں روز ہم جامع مسجد دہلی (دمشق) میں بوقت عصر جاویں گے۔مولوی نذیر حسین صاحب کو چاہئے کہ وہ بھی جامع مسجد میں آجا دیں اگر بحث نہیں کرتے صرف اتنا کام تھوڑا ساکریں کہ میں پہلے آیات قرآنیہ و احادیث نبویہ سے اپنے دعوے مسیح موعود اور صحیح ابن مریم کی نسبت بطور اتمام حجت سناؤں گا تاکہ کوئی یونہی ہلاک نہ ہو جائے اور جب میں سارا بیان سنا چکوں تو مولوی نذیر حسین مجمع عام میں کھڑے ہو کر اللہ تعالٰی کی قسم کھا جاویں اور قسم کی رو سے لکھ دیں کہ جو کچھ مرز غلام احمد قادیانی نے احادیث نبویہ اور آیات قرآنیہ سے مسیح علیہ السلام کی نسبت استدلال کیا ہے یہ سب غلط ہے اور وفات مسیح اس سے ثابت نہیں ہوتی۔اس تم کے بعد ایک سال کا انتظار کریں اگر ایک سال میں مولوی نذیر حسین صاحب پر عذاب الہی نازل نہ ہوا تو میں اپنی کتابوں کو تلف کردوں گا۔جلاووں گا اور اپنے مسیح موعود کے دعوے سے رجوع کرلوں گا اور دست بردار ہو جاؤں گا اور جو مولوی نذیر حسین صاحب پر عذاب الہی نازل ہوا جو کا زبوں اور مفتریوں پر ہمیشہ آیا کرتا ہے تو میری صداقت عالم پر آشکارا ہو جاوے گی اور جو اس تاریخ کو جامع مسجد میں حاضر نہ ہوا اس پر اللہ تعالی کی لعنت ہو۔اللہ اللہ کیا یہ تحدی یہ مردمی یہ اولوالعزمی جھوٹے کو بارگاہ ایزدی سے مل سکتی ہے۔ہرگز نہیں ہرگز نہیں۔اس اشتہار کے شائع ہوتے ہی دہلی والوں میں کھل بلی مچ گئی اور ایک شور برپا ہو گیا اور مولوی نذیر حسین اور اس کے شاگردوں کے ہوش اڑ گئے کہ اب کیا کریں اور کس طرح اس سرخ موت کے پیالہ کو ٹلادیں۔آخر کار یہ بات بنائی کہ مولوی نذیر حسین صاحب بڑھے ضعیف ہیں۔مرزا صاحب نے دیکھ لیا کہ اب مرنے والے تو ہیں ہی چلو ایسا اشتہار دید و یہ