تذکرۃ المہدی

by Other Authors

Page 23 of 317

تذکرۃ المہدی — Page 23

تذكرة المهدي 23 حصہ اول ڈال دیا قلندر صاحب کی توجہ اور عطیہ سے نو مہینے میں ان سب عورتوں کے جنہوں نے حلوہ کھایا تھا لڑ کے ہو گئے۔اور وہ عورت جس نے جھاڑ میں لقمہ ڈال دیا تھا فرزند نہ ہوا وہ عورت بہت پچھتائی جب وہ سب عورتیں اپنا اپنا بچہ لیکر قلندر صاحب کی خدمت میں چلیں وہ عورت بھی ان کے ہمراہ ہوئی اور جب اسی جھاڑ کے پاس آئی جہاں وہ لقمہ حلوہ پس خوردہ قلند ر صاحب ڈالدیا تھا۔تو اس جھاڑ میں سے بچہ کے رونے یعنی چیاؤں چیاؤں کی آواز آئی سب عورتوں نے تعجب سے اس جھاڑ میں غور سے دیکھا تو ایک بچہ خوبصورت رو رہا ہے اور انگوٹھا چوس رہا ہے اس عورت نے کہ جس نے لقمہ حلوہ کا ڈالدیا تھا کہنے لگی کہ ہائے ہائے بڑا غضب ہوا۔حضرت قلندر صاحب کا جھوٹا حلوہ تم نے تو کھا لیا تھا مگر میں نے چونکہ ہندو تھی یہ لقمہ ہاتھ میں لئے ہوئے چلی آئی اور اس جھاڑ میں ڈال گئی یہاں یہ اس جھاڑ میں ہی یہ بچہ پیدا ہو گیا اگر میں کھا لیتی تو تمہاری طرح میرے پیٹ سے بھی یہ بچہ پیدا ہو جاتا پس اس نے وہ بچہ گود میں اٹھا لیا اور چھاتی سے لگایا پس بچہ چھاتی سے لگانا تھا کہ دودھ پستان سے جاری ہو گیا۔وہ عورت بھی خوش خوش سب عورتوں کے ساتھ قلندر صاحب کی خدمت میں نذر و نیاز لیکر حاضر ہوئی۔میں نے کہا کہ ایسی لغو اور سراسر کذب افترا سے بھری ہوئی کرامتوں تمہارا ایمان ہے اچھا یہ بتلاؤ کہ وہ ہندو عورت مسلمان ہوئی یا نہیں۔کہنے لگے کہ مسلمان تو نہیں ہوئی پھر میں نے کہا کہ کرامت کے دکھلانے کا فائدہ کیا ہوا۔کرامت یا نشان تو اسی موقعہ پر خدا تعالی دکھلاتا ہے کہ جہاں اسلام کا فائدہ ہویا اللہ جل شانہ کے وجود اور اس کی ہستی پر ایمان لایا جاوے یا جس کے ہاتھ پر نشان ظاہر ہوا اس کی تصدیق متصور ہو پس ایسے نشان کا فائدہ کہ نہ اللہ تعالٰی اور اس کی ہستی اور ذات واجب الوجود اور توحید پر ایمان ہو اور نہ صاحب کرامت کی کوئی صداقت ظاہر ہو اور نہ اسلام لایا جاوے۔جس پر مدار نجات ہے؟ وہاں سوائے نہیں نہیں کے اور کچھ جواب ہی نہیں تھا۔میں نے دیکھا کہ سہارنپور کی