تذکرۃ المہدی

by Other Authors

Page 21 of 317

تذکرۃ المہدی — Page 21

تذكرة المهدي 21 جانتے ہیں۔اور اگر یہی دعوئی آپ کے نزدیک دلیل ہے۔تو آپ یاد رکھیں کہ حضرت اقدس مرزا غلام احمد قادیانی علیہ السلام کے لئے بھی یہی ثبوت کافی ہے کہ آپ پر بھی کلام الہی نازل ہوا۔مولوی صاحب اس وقت کچھ ایسے حیران ہوئے کہ ششدر رہ گئے اس کا جواب تو نہ بن پڑا کچھ صرف نحو میں گفتگو کرنے لگے۔میں نے کہا مولوی صاحب بات ٹھکانہ کی چھوڑ کر آپ صرف دنحو میں جاپڑے آپ یا د ر کھیں کہ صرف و نحو اگرچہ ایک حد تک اچھا ہے لیکن اس سے استدلال پکڑنا صحیح نہیں ہے کس واسطہ کہ جتنے مذہب اسلام میں پیدا ہوئے وہ صرف و نحو کے ذریعہ سے ہی پیدا ہوئے ہیں اور صرف و نحو کی بناہی سماع پر زیادہ رکھی گئی ہے اور جہاں صرفی و نحوی رہ جاتا ہے تو مثلاً کہتا ہے اور اس کو قرآن شریف یا عرب کا کلام نظیر آیا شعر یا مصرع قدیم شعرا کالا نا پڑتا ہے پس بہتر ہے کہ میں آپ کے صرف و نحو کے جواب میں ایک آیت قرآن شریف کی اور ایک حدیث شریف پڑھ دیتا ہوں اس پر مولوی صاحب خفا ہو کر اٹھ کر چلے گئے۔پھر کئی بار ملے لیکن کوئی بات چیت نہیں کی برابر سے ہو کر نکل گئے۔دوسرا مباحثہ اور جھوٹی کرامتوں کے مدعی پھر میں شہر میں گیا ایک صاحب محمد شفیع سے شاہ ولایت کے محلہ میں ملاقات ہوئی اور یہ ہمارے رشتہ دار تھے۔اور وکیل بھی اور مختار کاری کا پاس بھی کئے ہوئے مجھ سے السلام علیکم کی اور کہا کہ اب تو آپ قادیان میں ہی رہنے لگے اور سرسادہ سہارنپور چھوڑ دیا۔میں نے کہا کہ سر سادہ سہارنپور چھوڑا تو نہیں یہاں آتا جاتا ہوں۔ہاں سکونت مستقل قادیان میں ہے۔کہا قادیان کا کیا حال ہے میں نے کہا اچھا حال ہے دن دونی رات چوگنی ترقی ہے۔حضرت اقدس علیہ السلام کے مبائعین کا سلسلہ روز بروز تحریری اور دست بدست حاضری جاری ہے۔ہر ملک کے لوگ جنکا ہم نے نام بھی نہیں سنا تھا وہاں آتے ہیں اور بیعت ہوتے ہیں اور بعض بد بخت ویسے کے ویسے ہی