تذکرۃ المہدی

by Other Authors

Page 185 of 317

تذکرۃ المہدی — Page 185

تذكرة المحمدى 185 ه اول اللہ تمام الحمد للہ لکھ کر تعویز محمود احمد صاحب کو دیدیا یہ لے کر خلیفہ جی کو دے آئے بس تعویذ کا باندھنا تھا کہ خدا تعالٰی کے فضل سے بہ طفیل دعاء مسیح ان کی بیوی حاملہ ہوئی اور لڑکا پیدا ہوا۔ایک شخص کا حیدر آباد کی طرف سے خط آیا اور وہ غیر احمدی تھا لکھا کہ ایک تعویذ اپنے دست مبارک سے لکھ کر مجھے بھیج دو۔حضرت اقدس نے مجھے فرمایا صاحبزادہ صاحب ہمیں تو تعویذ لکھنا نہیں آتا لاؤ الحمد شریف لکھ دیں اسی میں ساری برکتیں ہیں آپ نے الحمد لکھ کر مجھ کو دیدی اور فرمایا خط میں بھیج دو - ایک شخص کا خط مارواڑ سے آیا اور لکھا کہ ہمارے گھر میں آگ لگ جاتی ہے اور خود بخود لگ جاتی ہے اور طرح طرح کی ہیتاک آوازیں آتی ہیں اور ہمارے بال بچے اکثر اور ہم بھی بیمار رہتے ہیں کوئی تعویذ اپنے ہاتھ سے لکھ کر مرحمت فرمائیے تاکہ اس آسیب سے کوئی جن ہے یا خبیث ہے نجات ملے فرمایا تم ہی کچھ لکھ دو ہم آسیب واسیب کچھ نہیں جانتے میں نے حضرت اقدس علیہ السلام کے کہنے کے مطابق یہ لکھ دیا کہ مکان کے چاروں کونوں میں رات کو ہر روز اذان کہہ دیا کرو۔پھر میں نے یہ خط حضرت اقدس علیہ السلام کو دکھایا فرمایا بہتر ہے یہ خط بھیج دو۔دو تین ہفتہ کے بعد اس کا خط آیا کہ اب آگ بھی نہیں لگتی اور خواب پریشان بھی نہیں آتے اور خدا تعالیٰ نے ہم سب کو تندرست کر دیا۔پھر میں نے تعویذ کے لئے عرض کیا تو فرمایا ہاں لکھ دیں گے پھر ایک روز الحمد لکھ دی اور فرمایا بھیج دو۔قادیان کی بعض عورتیں اور گاؤں کی عورتیں آجاتیں کہ مرزا جی ہمیں اپنے ہاتھ کا تعویذ دو- آپ فرما دیتے صاحب زادہ صاحب کے پاس جاؤ وہ تعویذ لکھ دیں گے تم جانتی ہو کہ صاحبزادہ صاحب کون ہیں وہ لمبے قد والے پیر صاحب وہ کہدیتی کہ ہاں ہم جانتے ہیں قادیان اور نواح قادیان میں سب مرد و عورت مجھ سے واقف ہیں کوئی پیر صاحب کوئی بڑا پیر کہتے تھے۔پھر وہ عورتیں میرے پاس